ساونت کو گورنر اوربی جے پی ترجمان کے بیان پر ردعمل ظاہر کرنا چاہئے :کانگریس

0
timesofindia

پنجی، (یو این آئی) کانگریس نے گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت سے مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری اور بی جے پی ترجمان کی جانب سے چھترپتی شیواجی مہاراج سے متعلق بیانات پر اپنا موقف واضح کرنے کو کہا۔کانگریس میڈیا سیل کے صدر امرناتھ پنجیکر نے الزام لگایا کہ یہ بار بار ثابت ہوا ہے کہ بی جے پی صرف اپنے سیاسی عزائم کے لیے ‘ہندوتوا’ اور ‘عظیم لیڈروں کے ناموں’ کا استعمال کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے دل میں ہندوتوا کا کوئی احترام نہیں، ہندوستان کے عظیم لیڈروں کے لیے بی جے پی کی نام نہاد حب الوطنی فرضی ہے اور یہ مہاراشٹر کے گورنر اور بی جے پی کے ترجمان کے چھترپتی شیواجی مہاراج کی توہین کرنے والے بیانات سے ایک بار پھر ثابت ہو گئے ہیں۔مسٹر پنجیکر نے کہا کہ “گوا کے وزیر اعلی ڈاکٹر پرمود ساونت کو مہاراشٹر کے گورنر اور بی جے پی کے ترجمان کے نفرت انگیز بیانات پر اپنا موقف واضح کرنا چاہئے ۔”قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر کے گورنر مسٹربھگت سنگھ کوشیاری نے چھترپتی کی وراثت کو قدیم بتاتے ہوئے اس کا موازنہ مرکزی وزیر نتن گڈکری اور بی جے پی کے ترجمان سدھانشو ترویدی سے کیاتھا۔انہوں نے کہا کہ گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت کو آج شام انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کی افتتاحی تقریب کے دوران اپنا موقف بیان کرنے کا موقع ملا ہے ۔ مجھے امید ہے کہ وہ دانشمندی سے کام لیں گے اور چھترپتی شیواجی مہاراج کے تناظر میں کسی غلط ردعمل سے گریز کریں گے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS