ممبئی :ممبئی کے مضافاتی علاقے ملاڈ میں پولیس نے ایک ایسے وحشی درندہ صفت شخص کو گرفتار کیا ہے جو اپنی دو سگی نابالغ بیٹیوں جن کی عمر 12 اور نو سال ہے،کی گزشتہ کئی ماہ سے عصمت دری کرتا تھا اور انھیں جنسی تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ ملزم کی اہلیہ اسے چھو ڑ کر چلی گئ ہے اور وہ اپنی تین بچیوں کے ہمراہ علیحدہ رہتا ہے ۔
مقامی ملاڈ پولیس نے ملزم کو اسوقت گرفتار کیا جب ملزم کے ایک پڑوسی نے پولیس سے شبہ کی بنیاد پر یہ اطلاع دی اوراس کے بعد پولیس نے اپنی کاروائی کا آغاز کیا۔
اطلاعات کے مطابق 48 سالہ ملزم کوپولیس نے گرفتارکرکے اسکے خلاف تعزیرات ہند(آئی پی سی)اور بچوں کے جنسی تحفظ سے متعلق قانون پوسکو ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
واضح رہیکہ ممبئی پولیس خواتین پرجنسی زیادتی اورجرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لئے میٹنگوں کا اہتمام کرتی ہے جس کے لئے پولیس نے حال ہی میں لوگوں کو درپیش مشکلات کو دور کرنے اورانہیں آگے آنے کی ترغیب دینے کے لئے ایسے ہی ایک نشت کا اہتمام کیا تھا جس کے دوران ملزم کی پڑوسی خاتون نے پولیس سے شبہ کی بنیاد پر یہ اطلاع دی اور شکایت کی کہ اسکی رہا ئش گاہ کے قریب ایک باپ اپنی بیٹیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا رہاہے اس کے بعد پولیس نے ملزم کے گھرچھاپہ مارا جس کے دوران حیرت زدہ بات یہ رہی کہ ملزم کی ایک 12 سالہ لڑکی کو عریاں حالت میں پایا گیا جسے فوری طور پرتحویل میں لیا گیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
دوران تفشیش پولیس عملہ یہ جان کر حیران رہ گیاجب متاثرہ لڑکی نے یہ بتلایا کہ اس کی نو سالہ بہن کو بھی اس کے والد نے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
متاثرہ لڑکیوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پانچ سالہ بہن کو محفوظ رکھنے کے لئے اپنے والد کی جانب سے کی جانے والی جنسی زیادتیوں کے بارے میں خاموش رہیں۔
ملزم کو پوسکو کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جس نےاسے پولیس تحویل میں دئے جانے کا حکم جاری کیا جبکہ لڑکیوں کو بچوں کی نگہداشت کرنے والے سرکاری ادارہ کے حوالے کر دیاگیا ہے۔
ممبئی میں دونابالغ بیٹیوں کی عصمت دری کرنے والا وحشی باپ گرفتار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS