طالبان پر سعودی حکومت کا موقف جانیں تفصیلی سے

0
Image: Geo Urdu News

نئی دہلی (ایجنسی ):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا ہے کہ طالبان حکومت تسلیم کرنے کیلئے انتظارکرو اور دیکھو کی پالیسی پرعمل کر رہے ہیں۔ سعودی وزیر خارجہ ان دنوں بھارت کے دورے پر موجود ہیں جہاں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کی۔
بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کا کہنا تھاکہ کشمیر بھارت اور پاکستان کا باہمی مسئلہ ہے، دونوں ممالک بات چیت سے تنازعات حل کریں۔ان کا کہنا تھاکہ افغانستان میں القاعدہ، داعش اور طالبان کا دوبارہ منظرعام پرآنا قابل فکر ہے۔
سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ افغانستان سے دوسرے ممالک میں دہشتگردی پھیلنے کے خطرات پر تحفظات ہیں لیکن طالبان نےکہاہے کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہوگی۔ان کا کہنا تھاکہ طالبان حکومت تسلیم کرنے کیلئے انتظارکرو اور دیکھو کی پالیسی پرعمل کر رہے ہیں جبکہ افغانستان میں امن و استحکام اور شمولیتی پالیسی چاہتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS