سعودی عرب اور قطر کے درمیان ایک طویل عرصہ تک سفارتی تعلقات منقطع رہے، سعودی عرب کے ساتھ خلیج تعاون کونسل(جی سی سی) کے دیگر ممبران نے بھی قطر سے روابطہ منقطع کرلیے تھے۔ یہ ممالک بحرین ، مصر اور یو اے ای تھے۔ خیال رہے کہ قطر چاروں طرف سے سمندر سے گھیرا ہوا ہے اور اس کی زمینی صرف سعودی عرب سے ہی ملی ہوئی ہے۔ سعودی عرب کے دبائو میں دیگر جی سی سی ملکوں کے ذریعہ روابط منقطع ہونے سے قطر کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس دبائو میں آکر قطر نے مقامی ایشوز پر اپنے رخ میں تبدیلی پیدا کی تھی۔ خیال رہے کہ جی سی سی خلیج کا طاقت ور فوجی اتحاد ہے اس کو خلیج کا ناٹو بھی کہا جاتاہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS