ستیندر جین کی اہلیہ کومنی لانڈرنگ معاملہ میں مستقل ضمانت

0

نئی دہلی (ایس این بی) : عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار وزیر ستیندر جین کی بیوی پونم جین کو مستقل ضمانت دے دی۔ فی الحال وہ 6 اگست سے عبوری ضمانت پر تھیں۔ دوسری جانب ستیندر جین کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اگست کو ہوگی۔
راؤز ایونیو کورٹ کی خصوصی جج گیتانجلی گوئل نے پونم جین کو ضمانت دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں چارج شیٹ داخل کر دی گئی ہے اور ان کے فرار ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ایسے انہیں ضمانت پر رہا کیا جاتا ہے۔ انہوں نے پونم جین کو ہدایت دی ہے کہ وہ تحقیقات میں تعاون کریں اور ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کریں۔سماعت کے اگلے ہی دن معاون ملزم انکش اور ویبھو جین کی درخواست ضمانت پر بھی سنوائی ہوگی۔ عدالت نے29 جولائی کو دائر چارج شیٹ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا تھا کہ منی لانڈرنگ کے الزام میں ستیندر جین، ان کی بیوی پونم جین سمیت 10 کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے کافی ثبوت موجود ہیں۔ ملزمین کی 4 کمپنیاں ہیں۔ اس نے اسی دن ملزم اجیت پرساد اور سنیل کمار جین کو عبوری ضمانت دے دی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS