’3 ذاتوں کی خدمت کرناشودروں کافریضہ‘ پوسٹ پر سرما نے مانگی معافی

0

نئی دہلی(ایجنسیاں): آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے انسٹاگرام پر بھگوت گیتا کاایک شلوک پوسٹ کرکے کہا کہ گیتا کے مطابق شودروں کا فریضہ ہے کہ وہ دیگر3 ذاتوں برہمن،چھتریہ اور ویشیہ کی خدمت کریں، اس پوسٹ سے تنازع کھڑا ہوگیا۔ اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسد الدین اویسی سمیت کئی لیڈروں نے انہیں نشانہ بنایا اور ان پر ذات پات کی تقسیم کو فروغ دینے کا الزام لگایا۔

جمعرات کی رات آسام کے وزیر اعلیٰ نے ٹوئٹر پر ایک اور پوسٹ کی۔ اس میں لکھا کہ میری ٹیم کے ایک رکن نے گیتا کے باب 18 کے 44ویں شلوک سے ایک شلوک کو غلط ترجمہ کے ساتھ پوسٹ کیا۔بسواسرما نے لکھا کہ غلطی کا احساس ہوتے ہی اس پوسٹ کو ہٹا دیا گیا۔ اگر کسی کو ٹھیس پہنچی ہے، تو میں ایمانداری سے معذرت خواہ ہوں۔اپنے معافی نامہ میں بسوا سرما نے یہ بھی کہا کہ آسام ذات پات سے پاک معاشرے کی تصویر ہے اور غلط ترجمہ غلطی تھی۔ میں اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ہر صبح باقاعدگی سے پوسٹ کرتا ہوں جس سے بھگوت گیتا سے ایک شلوک اپ لوڈ کر تا ہوں۔ اب تک 668 شلوک پوسٹ کرچکاہوں۔

مزید پڑھیں: ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے 4 تخریب کاروں کو پھانسی دی

اے آئی ایم آئی ایم چیف اور لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے اس پوسٹ کیلئے سرما کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے ایکس پر لکھاکہ وہ (ہیمنت بسوا سرما) ہر ہندوستانی شہری کے ساتھ یکساں سلوک کرنے کے اپنے حلف کو پورا نہیں کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS