رشبھپنت نے اوس کو بتایا ہار کا سبب
ممبئی(ایجنسیاں) :دہلی کیپٹلز کو شکست دینے کے بعد راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سیمسن نے کہا ہے کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ ان کی ٹیم 42 رنز پر پانچ وکٹیں گنوا نے کے بعد دہلی کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائے گی۔ دہلی نے راجستھان کو 148 رنز کا ہدف دیا اور ہدف کے تعاقب میں راجستھان کی حالت خراب تھی لیکن ڈیوڈ ملر اور کرس مورس نے راجستھان کو فتح دلادی۔
سنجوسیمسن نے کہا کہ جب تک ڈیوڈملر اور کرس مورس کریز پر تھے تب تک کچھ امیدیں قائم تھیں، لیکن انہیں سچ میں لگاتھا کہ یہاں سے میچ جیتنا بہت مشکل ہے اور انہیں لگتا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ بلے بازی کی اورٹیم کو جتایا۔
سیمسن نے کہا ’’سچ پوچھیں تو مجھے یہ میچ جیتنا مشکل معلوم ہورہا تھا، 42 رنز کے عوض پانچ وکٹوں کے بعدہمارے پاس جیت کا کوئی جواز نہیں تھا۔ ہمارے پاس ملر اور مورس تھے لیکن مجھے یہ مشکل معلوم ہوا۔ لیکن کھلاڑیوں نے بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور میچ جیت لیا۔‘‘انہوں نے کہا ’’ میں دل ہی دل میں دعا کر رہا تھا کہ مورس چھکا لگائے۔سیمسن نے گزشتہ میچ میں مور کو سنگل نہیں دینے کے فیصلے کو صحیح بتایا۔ انہوں نے کہا ’’میں ہمیشہ اپنے کھیل کو ریویو کرتا ہوں لیکن اگر میں سو بار بھی دیکھوں تو میرا فیصلہ یہی رہتا ۔‘‘
دہلی کیپٹلز کے کپتان رشبھ پنت نے اوس کو دوش دیا۔ انہوں نے کہا ’’گیند بازوں نے شروعات میں اچھا مظاہرہ کیا لیکن ہمیں اسے آخر تک برقرار رکھنا چاہئے تھا۔ ہم نے اچھی گیند بازی کی تھی لیکن آخر میں اوس نے بڑا کردار ادا کی۔‘‘ پنت نے کہا ’’ہم نے 15-20رن کم بنائے لیکن ہمیں اس میچ سے کچھ فائدہ بھی ملا۔ اگر آگے چل کر ایسی حالت ہوتی تو ہم اس سے پار پا سکتے ہیں۔ دوسری اننگ میں او زیادہ تھی۔‘‘ راجستھان رائلز کے خلاف یہاں جمعرات کو جیتا ہوا میچ گنوانے والے دلی کیپیٹلز کے کپتان ریشبھ پنت نے کہا ہے کہ گیندبازوں نے ابتدا میں اچھا کام کیا لیکن ہم نے آخر میں راجستھان کو اپنے اوپر حاوی ہونے دیا۔
دہلی پرجیت سے سنجوسیمسن حیران، ملر اور مورس کو بتایا ہیرو
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS