نئی دہلی(ایجنسیاں) : میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونراڈ سنگما نے اتوار کو کہا کہ میری پارٹی نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات تنہا لڑے گی۔ ایک نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے سنگما نے کہاکہ ہم آئندہ ریاستی انتخابات میں اکیلے ہی میدان میں اتریں گے۔ ہم نے گزشتہ انتخابات میں بھی تنہا مقابلہ کیا تھا، لیکن این ڈی اے کو ہماری حمایت جاری رہے گی۔ اب تک ہم نے میگھالیہ کی 60 میں سے 58 اسمبلی سیٹوں کے لیے اپنی پارٹی کے امیدواروں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ میگھالیہ میں ٹی ایم سی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کونراڈ سنگما نے کہا کہ آئندہ ریاستی اسمبلی انتخابات میں ٹی ایم سی اچھا مظاہرہ نہیں کر پائے گی۔
سنگما نے کہا کہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کے شامل ہونے کے بعد ٹی ایم سی میگھالیہ میں اہم اپوزیشن پارٹی بن گئی۔ اپوزیشن متحد نہیں تھی اور اب ٹی ایم سی بھیگروپوں میں تقسیم ہوتی جارہی ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ ٹی ایم سی آئندہ انتخابات میں کوئی اچھا نتیجہ دکھا سکے گی۔اس دوران انہوں نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے بارے میں بھی بات کی۔ سنگما نے کہا کہ مرکز کو شمال مشرق کے زیادہ علاقوں کو سی اے اے کے دائرے سےچھوٹ دینا چاہیے۔ ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور ایم پی ابھیشیک بنرجی نے میگھالیہ میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر جمعرات کو شمال مشرقی ریاست کے دورے پر گئے۔
این پی پی تنہا لڑے گی الیکشن:کونراڈ سنگما’
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS