ثنا خان نے فلم انڈسٹری کو کہا الوداع،اللہ کے احکام پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی کو بہتر بنانا چاہتی ہیں

    0

    نئی دہلی :فلم جئے ہو میں سلمان خان کے ساتھ کام کرچکی اداکارہ ثنا خان نے شوبز (فلم انڈسٹری)چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ اس بارے میں انہوں نے سوشل میڈیا پر معلومات دی ہیں۔ ثناء خان نے مداحوں کا اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک لمبی پوسٹ لکھنے کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔
    انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے ثناء خان نے لکھا ،'بھائیو اور بہنو!آج میں آپ سے اپنی زندگی کے ایک اہم موڑ پر آپ سے بات کر
    رہی ہوں۔ میں برسوں سے شوبز اور فلم انڈسٹری کی زندگی گزار رہی ہوں اور ان سالوں میں مجھے ہر طرح کی شہرت عزت اور  
    دولت اپنے چاہنے والوں کی طرف سے نصیب ہوئی، جس کے لئے میں ان کی شکر گزار ہوں،لیکن کچھ دنوں سے مجھ پر یہ احساس
    قبضہ جمائے ہوئے ہے کہ انسان کے دنیا میں  أنے کا مقصد کیا صرف یہ ہے کہ وہ دولت اور شہرت کمائے ؟ "کیا اس پر فرض
    عائد نہیں ہوتا ہے کہ وہ اپنی ان لوگوں کی خدمت میں گزارے جو بے بس اور بے سہارا ہیں؟"کیا اس انسان کو یہ نہیں سوچ نا
    چاہئے کہ وہ کسی وقت بھی مر سکتا ہے؟ اور مرنے کے بعد اس کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔ ان دو سوالوں کے جواب میں مدت سے
    تلاش کررہی ہوں ، خاص طور پر اس  دوسرے  سوال کے ، موت کے بعد میرے ساتھ کیا ہوگا؟ '
    اس سوال کا جواب میں نے اپنے مذہب میں تلاش کیا تو مجھے معلوم ہوا کہ دنیا کی یہ زندگی دراصل موت کے بعد کی زندگی کو بہتر
    بنانے کے لئے ہے اور شروعات میں  یہ بہتر ہوگا جب انسان اپنے خالق کے حکم کے مطابق زندگی گزارے اور صرف دولت اور
    شہرت کو اپنا مقصد نہ بنائیں۔ بلکہ گناہ کی زندگی سے بچ کر انسانیت کی خدمت کرے اور اپنے خالق کی راہ پر گامزن ہو۔
    ثنا خان نے آگے لکھا، 'اس وجہ سے میں آج میں یہ اعلان کرتی ہو کہ آج سے میں اپنے شو بز (فلم انڈسٹری)کی زندگی کو چھوڑ کر انسانیت کی خدمت اوراپنے پیدا کرنے والے کے حکم پر چلنے کا پکا ارادہ کرتی ہوں۔' انہوں نے آگے لکھا ، 'تمام بھائیوں اور بہنوں سے درخواست ہے کہ آپ میرے لئے دعوا فرمائیں کہ اللہ تعالی میری توبہ کوقبول فرمائیں۔ آخر میں تمام بھائیوں اور بہنوں سے درخوست ہے کہ وہ اب مجھے شوبز کے کسی کام کے لئے دعوت نہیں دیں۔ بہت بہت شکریہ۔ '

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS