سمیر رضوی کی بھی آئی پی ایل نیلامی میں قسمت چمکی، شاہ رخ کو گجرات نے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا

0

دبئی (ایجنسیاں): آئی پی ایل نیلامی میں بہت سے ان کیپڈ کھلاڑیوں پر رقم کی بارش ہوئی۔ ساتھ ہی اس نیلامی میں ٹیموں نے کئی بڑے کھلاڑیوں کے لیے بولی نہیں لگائی۔ اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے نوجوان بلے باز سمیر رضوی کو بھاری رقم ملی۔ سمیر رضوی کو چنئی سپر کنگز نے 8.40 کروڑ میں خریدا۔

سمیر رضوی کی بنیادی قیمت 20 لاکھ روپے تھی۔ گجرات ٹائٹنز نے شاہ رخ خان کو 7.40 کروڑ روپے میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔ شاہ رخ خان کی بیس پرائس 40 لاکھ روپے تھی۔
دہلی کیپٹلس نے کمار کشاگرا کو 7.20 کروڑ میں خریدا۔ اس نوجوان کھلاڑی کی بنیادی قیمت 20 لاکھ روپے تھی، لیکن دہلی کیپٹلس نے اسے اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے لیے بڑی رقم خرچ کی۔ راجستھان رائلز نے شبھم دوبے کو 5.80 کروڑ میں خریدا۔

مزید پڑھیں:آئی پی ایل 2024 میں فی اوور دو باؤنسر کی اجازت

ڈومیسٹک کرکٹ میں ودربھ کے لیے کھیلنے والے شبھم دوبے کی بنیادی قیمت صرف 20 لاکھ روپے تھی۔ ساتھ ہی رائل چیلنجرز بنگلور نے یش دیال کو 5 کروڑ میں خریدا۔ پہلے یش دیال گجرات ٹائٹنز کا حصہ تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS