اعظم خان کو اشتعال انگیز تقریر معاملے میں ضمانت ملی

0

 

رام پور، (ایجنسیاں) : سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان کو اشتعال انگیز تقریر کرنے کے ایک معاملے میں نچلی عدالت نے ضمانت دے دی ہے۔ عدالت نے انہیں 50-50 ہزار روپے کے2ضمانتی اور 50 ہزار روپے کا مچلکہ بھرنے کے بعد ضمانت دی۔ عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کرنے کے معاملے میں انہیں 3سال کی قید اور 6ہزار روپے کا جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی تھی۔ اس فیصلے کو اعظم خان نے سیشن کورٹ میں
چیلنج کیا تھا۔ سیشن کورٹ نے پہلے اعظم خان کو 22نومبر تک کیلئے عبوری ضمانت دی تھی۔ اس معاملے میں ضمانت کیلئے اعظم خان منگل
کو عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت میں وہ اعظم خان کو اشتعال انگیز تقریر معاملے میں ضمانت ملی
تقریباً 4گھنٹے تک رہے۔ دونوں فریقوں کی بحث سننے کے بعد کورٹ نے 50-50 ہزار روپے کے 2ضمانتی پیش کرنے اور 50ہزار
روپے کا مچلکہ بھرنے کے بعد ضمانت دے دی۔اپیل کے مسترد ہونے تک یہ ضمانت نافذ رہے گی اور اگلی سماعت 2دسمبر کو ہوگی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS