لکھنؤ میں سماج وادی پارٹی کا بھی احتجاج جاری

0

نئی دہلی: انتظامیہ کی جانب سے 144 لگائے جانے کے باوجود احتجاجی مظاہرے شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ لکھنؤ میں سخت حفاظتی انتظامات کے باوجود احتجاج شروع ہو چکا ہے۔ اپوزیشن سماجوادی پارٹی نے احتجاجی مظاہرے شروع کر دئے ہیں۔ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ایس پی کے اراکین اسمبلی  بھی ودھان بھون کے قریب احتجاج کر رہے ہیں۔ اور شہریت قانون کے خلاف نعرے بازی کی جارہی ہے۔ ایس پی  رکن رام گوند چودھری نے کہا کہ شہریت قانون آئین کے خلاف ہے۔ اور ایک خاص طبقے کو ٹارگیٹ کرتا ہے۔ غور طلب ہے کہ احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ درہم برہم ہو چکا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS