Image:The Indian Express

یوگی حکومت پر سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کا سخت حملہ

لکھنؤ، (پی ٹی آئی):سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے منگل کو کورونا مینجمنٹ کو لے کر اترپردیش کی بی جے پی کی سرکار پر سخت حملہ بولا اور سرکار سے سوال کیا کہ اس نے کووڈ 19- پر قابو پانے کا جھوٹا ڈھنڈورا کیوں پیٹا؟
سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کورنا پازیٹو خود کو کیا ٹویٹ کر دی اطلاع۔ سابق وزیراعلیٰ نے منگل کو ٹویٹ کیا کہ ’اترپردیش میں کورونا سے جو ہاہاکار مچا ہے اس کے لیے بی جے پی سرکار کو جواب دینا ہوگا کہ اس نے کورونا پر قابو پانے کا جھوٹا ڈھنڈورا کیوں پیٹا۔‘ انہوں نے مزید لکھا کہ ’ٹیکہ، ٹسٹ، ڈاکٹر، بیڈ، ایمبولینس کی کمی، ٹسٹ رپورٹ میں تاخیر اور دوا کی کالا بازاری پر بی جے پی سرکار خاموش کیوں ہے۔ اسٹار پرچارک کہاں ہیں۔‘ ایک دیگر ٹویٹ میں اکھلیش یادو نے لکھا ہے کہ ’مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی انتخابی تشہیر پر روک لگوانا درحقیقت الیکشن ہارتی بی جے پی کی مایوسی کی علامت ہے۔ سماجوادی پارٹی ممتا بنرجی جی کے دھرنے میں علامتی طور پر ساتھ ہے۔ ‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’توقع ہے ’’شمشان-قبرستان‘‘ کی مذہبی تقسیم کے بیان دینے والوں پر بھی غیر جانبدار الیکشن کمیشن کوئی پابندی لگائے گا۔‘ واضح رہے کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی، ان کے انتخابی مہم چلانے پر 24 گھنٹے کے لیے پابندی لگائے جانے کے الیکشن کمیشن کے ’غیر آئینی‘ فیصلے کے خلاف منگل کو کولکاتہ شہر کے بیچوں بیچ دھرنے پر بیٹھ گئیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS