مسلمانوں کو مسجد کی نہیں اسکول کی ضرورت ہے:سلیم خان

    0

    ایودھیا تنازعہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر سلیم خان نے کہا کہ ہندوستان کے مسلمانوں کو مسجد کی نہیں بلکہ اسکول کی ضرورت ہے۔ ایودھیا تنازعہ سے متعلق سپریم کورٹ کے
    تاریخی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے بالی ووڈ کے قدآور اسکرپٹ رائیٹر سلیم خان  نے کہا کہ نبی کریمؐ  نے اسلام کی دو خصوصیات کا انکشاف کیا تھا،جس میں محبت اور
    معافی شامل ہے ۔ ایودھیا تنازعہ ختم ہوگیا  ہے۔ لہذا مسلمانوں کو ان دونوں خصوصیات پر آگے بڑھنا چاہئے۔سلیم خان نے مسلم فریق سے اپیل کرتے ہوئے کہا براہ کرم اپنے پیار کا
    اظہار کریں اور معاف کریں، اب اس مسئلے کو دوبارہ مت اٹھا ئیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS