پٹنہ، (ایس این بی) : سہارا انڈیا پریوار نے منگل کو عزت مآب پٹنہ ہائی کورٹ کے سامنے کہا کہ سیبی کے پاس جو 24,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم جمع ہے، وہ سہارا گروپ کمپنیز کے سرمایہ کاروں کی دوبارہ ادائیگی کیلئے ہے، لیکن سرمایہ کاروں کو سیبی سے ادائیگی نہیں ملی ہے اور یہ رقم سیبی کے پاس بیکار پڑی ہوئی ہے۔ گزشتہ 9 برسوں میں سیبی نے سرمایہ کاروں کو صرف 128کروڑ روپے کی ہی دوبارہ ادائیگی کی ہے۔ عزت مآب پٹنہ ہائی کورٹ کے ذریعہ پاس حکم نامہ میں گروپ کی دیگر کمپنیوں کے سرمایہ کاروں کی دین داری چکانے کے تئیں کوئی روک نہیں ہے۔عزت مآب پٹنہ ہائی کورٹ کے ذریعہ جاری سمن پر عملدرآمد میں سہارا کی طرف سے عدالت کے سامنے موجود ہوئے سینئر وکیل اومیش پرساد سنگھ نے ایک تحریری جواب میں یہ بات کہی۔ اس کے ساتھ ہی یہ دلیل بھی دی گئی کہ سپریم کورٹ یا کسی دیگر عدالت کے ذریعہ سیبی کو سہارا کی دو کمپنیوں کے علاوہ دیگر کمپنیوں/ سوسائٹیوں کے سرمایہ کاروں کو دوبارہ ادائیگی کرنے سے روکنے کیلئے کوئی رکاوٹ یا ہدایت جاری نہیں کی گئی ہے، جبکہ ان کمپنیوں کے ذریعہ کی گئی سرمایہ کاری عزت مآب سپریم کورٹ کے ذریعہ منجمد کردی گئی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ حقیقت میں عزت مآب لکھنو ٔہائی کورٹ کے سامنے دائر ایک رٹ پٹیشن میں سیبی نے خود یہ کہا تھا کہ سہارا سے حاصل رقم کا استعمال سہارا کیوشاپ سمیت سبھی سرمایہ کاروں کو دوبارہ ادائیگی کرنے کیلئے کیا جائے گا۔ کسی بھی حالت میں اگر دوبارہ ادائیگی نہیں کی جاتی ہے تو پیسہ سود سمیت سہارا کو واپس کردیا جائے گا۔ حالانکہ سیبی کے اس طرح کے بیان اور عزت مآب سپریم کورٹ کے مورخہ 05-12-2012 کے واضح حکم کے باوجود کہ سیبی کے ذریعہ سہارا کو باقی ماندہ رقم واپس کردی جائے گی، لیکن سیبی نے نہ تو سرمایہ کاروں کو ادائیگی کی ہے اور نہ ہی سہارا کو ری- فنڈ کیا ہے۔ ایسے میں سیبی کیلئے صرف ایک ہی متبادل کھلا ہے کہ یا تو وہ سہارا کو پوری رقم واپس کرے یا سرمایہ کاروں کو دوبارہ ادائیگی کرے۔ سہارا کے وکیل کے ذریعہ داخل کی گئی دلیلوں کا سیبی کے وکیل اطمینان بخش جواب نہیں دے سکے۔ عزت مآب ہائی کورٹ نے سیبی کو 25.03.2022 کو یا اس سے پہلے تحریر میں اپنا جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ عدالت نے آگے ہدایت دی ہے کہ عزت مآب ہائی کورٹ کے ذریعہ اٹھائے گئے سبھی سوالوں کے جواب دینے کیلئے ممبئی میں سیبی کے ہیڈ آفس کا ایک ذمہ دار افسر 28.03.2022 کو عدالت میںحاضر ہو۔
سہارا کے سرمایہ کاروں کی ادائیگی سیبی کے پاس جمع 24000 کروڑ روپے سے کرنی ہے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS