شطرنج کو فروغ دے گا سہاراانڈیا پریوار:سہاراشری

0

نئی دہلی:سہارا انڈیا پریوار کے منیجنگ ورکر و چیئرمین سہارا شری سبرت رائے سہارا نے شطرنج کو فروغ دےنے کےلئے شطرنج سے جڑنے کا اعلان کیا ہے۔ سہارا شری نے کہاکہ ملک کے ہر ایک ماں باپ اپنے بچوں میں شطرنج کھیلنے کےلئے دلچسپی پیدا کرےں، تاکہ ملک پانچویں پوزیشن سے پہلی پوزےشن پر پہنچ سکے۔ جمعرات کو اندراگاندھی انڈوراسٹیڈیم میں شروع ہوئے 18ویں دہلی انٹرنےشنل شطرنج ٹورنامنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے سہارا شری نے کہاکہ شطرنج مائنڈ گیم ہے۔ یہ کھیل دماغ کے اندر کی سوچ کو جگاتا ہے، من کے ساتھ تن کو بھی صحتمند رکھتاہے۔ انہوں نے کہا کہ شطرنج میں ہندوستان نے دنیا کو کئی کھلاڑی دیئے ہیں، ابھی بھی ہم پانچویں نمبر پر ہےں۔ ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ ملک دنیا میں نمبر ایک پرآجائے۔
سہاراشری نے کہاکہ سہارا انڈیا پریوار کا کئی کھیلوں سے لگائو رہاہے۔ ہم کوشش کریں گے کہ شطرنج سے بھی منسلک ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ہم طے کریں گے کہ کیسے شطرنج کو فروغ دینے کےلئے اس سے جڑا جائے۔ انہوں نے ملک کے باشندوں سے اپیل کی کہ زیادہ سے زیادہ لوگ شطرنج کھیلیں۔ والدین اپنے بچوں میں شطرنج کھیلنے کےلئے دلچسپی پیدا کریں۔ اسٹیڈیم میں موجود سیکڑوں کھلاڑیوں کو دیکھ کر سہارا شری نے کہاکہ انہوں نے شطرنج کے کئی کھیل دیکھے ہیں، لیکن زندگی میں اتنی بڑی تعداد میں شطرنج کھلاڑیوں کو ایک ساتھ
پہلی بار کھےلتے ہوئے دیکھ رہاہوں۔اس سے قبل سہاراشری نے شمع روشن کرکے پروگرام کا افتتاح کیا اور پھر شطرنج کی چال چل کر ٹورنامنٹ کی شروعات کی۔ اس موقع پر آرگنائزنگ کمیٹی نے سہاراشری کو علامتی نشان اور شال اوڑھا کر اعزاز سے نوازا۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر بھرت سنگھ چوہان، سکریٹری اے کے ورما، میکس بوپا کے پارتھا بنرجی، جی ایس ٹی کمشنر ایم ایم گووِل نے کھیلوں کو فروغ دینے اور شطرنج سے جڑنے کےلئے سہاراشری کی جم کر تعریف کی۔یہ ٹورنامنٹ 16جنوری تک چلے گا۔ اس دوران 37ممالک سمیت تمام ریاستوں کے قریب 3ہزار کھلاڑی مختلف زمرے میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں عالمی سطح کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ سہارا شری نے کامن ویلتھ چمپئن گرینڈ ماسٹر ابھیجیت گپتا کے ساتھ بھی شطرنج کی ایک چال کھیلی۔ اس سے قبل انہوں نے ایک اسکولی طالبہ کے ساتھ بھی شطرنج کھیلا۔ 
اس پورے ٹورنامنٹ میں ایک کروڑ 11لاکھ روپے کی رقم فاتحین کے درمیان تقسیم کی جائے گی۔ آرگنائزروں نے کہاکہ آئندہ سال ایوارڈ کی رقم 1.25 کروڑ روپے کردی جائے گی۔ اس مقابلے میں 37گرینڈ ماسٹر اور 22 انٹرنیشنل ماسٹرہیں، جن میں 3گرینڈ ماسٹر کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS