انسانیت کی بنیاد پر رفاہی خدمات صفابیت المال انڈیا کی بنیادی خصوصیت

    0

    انسانیت کی بنیاد پر رفاہی خدمات صفابیت المال انڈیا کی بنیادی خصوصیت

    حیدرآباد:
    ہندوستان کا معروف مثالی رفاہی و فلاحی ادارہ صفا بیت المال انڈیا گزشتہ تیرہ سالوں سے علماء کرام کی نگرانی میں انسانیت کی بنیاد پر خدمت ِ خلق کا فریضہ مسلسل انجام دے رہا ہے ، جس کا مرکزی دفتر قدیم ملک پیٹ حیدرآباد میں واقع ہے، جس کے بیس سے زائد موثر و مفید شعبہ ٔ جات شہر میں قائم ہیں اور ہندوستان کی متعدد ریاستوں میں پچاس سے زائد شاخیں قائم ہیں۔ نیز صفا بیت المال کی اس تحریک پر بیسیوں مقامات پر مختلف تنظیمیں اپنے اپنے مقامات پر کام کررہی ہیں۔ ماہ ِ اکٹوبر میں مندرجہ ذیل خدمات انجام پائیں۔ واضع ہو کہ صفا بیت المال کے تحت ایک سو اسّی یتیم بچے شہر کے مختلف اسکولوںمیں زیرتعلیم ہیں، جن کے تعلیمی وخوراکی اخراجات کی ذمہ داری ادارہ پرہے۔ ۲۷؍ اکتوبر کو دفتر صفابیت المال پر ان طلبہ کا امتحان لیا گیا۔ تقریبا ًدیڑھ سو بے سہارا بیوائوں اور ایک سو معذوروںمیں ماہانہ وظائف تقسیم کئے گئے۔ اس کے علاوہ ایک ہی خاندان میں دویا دوسے زائد معذوروں والے ۲۵ سے زائد خاندانوں کی کفالت بھی جاری ہے۔ دواخانہ عثمانیہ میں روزانہ سینکڑوں پیاسے بیماروں کو پانی پلانے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں مستقلا واٹرپلانٹ تنصیب کیا گیا ہے ۔ ترویج پیامِ انسانیت کے تحت شہر کے مختلف اسکولوں میں معصوم طلباء و طالبات میں اخلاق حسنہ پیدا کرنے کے لئے روزانہ پروگرامس منعقد ہو رہے ہیں، جس کیلئے تین افراد کی مستقلًا خدمات لی جارہی ہیں۔ غریب میتوں کی تجہیز و تکفین کامفید ترین سلسلہ جاری ہے۔ ان دنوں جھار کھنڈ اور آسام کے پانچ دیہاتوں میں پانچ مساجد زیر تعمیر ہیں، اس ماہ مسجد السلام کی تعمیر مکمل کی گئی۔ کشن باغ میں غریب کا رباریوں کیلئے بلاسودی قرضہ حسنہ دیا جارہا ہے ، ماہ اکٹوبر میں 50افراد کو تقریباً چار لاکھ روپئے بطور قرضہ حسنہ جاری کئے گئے۔ مسجد اشرف کریم میں روزانہ تقریباً پانچ سو افراد میں کھانا تقسیم کیا جارہا ہے ، جو آئی ٹی کمپنیوں سے حاصل کیا جاتا ہے۔ صفا بیت المال کے تحت روزانہ ایک غریب محلہ میں ایک مفت میڈیکل کیمپ کا سلسلہ جاری ہے۔ اسکے علاوہ سنگارینی کالونی ، حافظ بابانگر اور کشن باغ میں صفا ہیلت کیر کے نام سے کلینکس قائم ہیں، جہاں روزانہ غریب بیمارو ں کا مفت علاج ہوتا ہے اور انہیں دوائیں بھی مفت فراہم کی جاتی ہیں۔نیز صفا ڈائیگناسٹک سنٹر سے مفت معائنے جاری ہیں۔ صفا لیڈیزونگ کی چھ رکنی ٹیم نے 31/اکٹوبر کو شفاء اللہ اولڈیج ہوم حسن نگر اور دار الصفہ مہدی پٹنم کا دورہ کیا اور وہاں شریک معتمرین سے خیر سگالی ملاقات کی اور ان میں کھجور، زمزم اور سیب تقسیم کئے۔ مرکزی صفابیت المال کی ان وسیع ترین خدمات کی انجام دہی کیلئے اسکراپ وصولی مہم ، ڈبہ وصولی مہم اور ماہانہ ممبر سازی کا سلسلہ جاری ہے۔ اہل خیر حضرات سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس ادارہ کا تعاون فرمائیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS