متنازع بنانات کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہنے والی بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔
سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر ایک بار پھر لوگوں کے غصے کا شکار ہوئیں۔ دہلی سے بھوپال جانے والی پرواز میں سوار پرگیہ ٹھاکر کو سیٹ کے چکر میں مسافروں کے
غصہ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےاس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔سادھوی پرگیہ دہلی سے بھوپال سے جا رہی تھیں، اس دوران ان کی جہاز کے عملے سے سیٹ کو لیکر بحث ہوئی ، سیٹ کے مطالبے پر وہ دھرنے پر بیٹھ گئیں۔ ان کے اس سلوک پر مسافروں نے مذمت کی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS