پرتاپ گڑھ : (یو این آئی) ملک کی جمہوریت و آئین کے وقار کو تار تار کرنے والی بی جے پی حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے ،آئین ہند کے برعکس آر ایس ایس کے آئین کو زیادہ ترجیح دے رہی ہے ۔ پیس پارٹی نے ملک کی جمہوریت و آئین کے وقار کو بچانے کے لیئے جو مہم شروع کی ہے اب سادھو سماج کے حمایت میں ساتھ آنے سے مہم کو مزید مضبوطی ملی ہے ۔ پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے میڈیا کو جاری بیان میں مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔ ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ بی جے پی جب سے اقتدار میں آئی ہے وہ آئینی طور پر کام کو انجام نہ دے کر ووٹ کی سیاست کے تحت کام کر رہی ہے ۔کسان مخالف تین زرعی سیاہ قانون لاکر اس نے کسانوں کو سڑکوں پر نکلنے کے لیئے مجبور کیا ،اس دوران سیکڑوں کسانوں کی شہادت کے بعد بھی جب حکومت کے کان پر جوں نہیں رینگی۔ اس کے برعکس ادھر اسمبلی الیکشن کے سبب عوامی اشتعال کو دیکھتے ہوئے تینوں سیاہ قانونوں کو واپس لینے کا اعلان کر پھر ایک مرتبہ عوام کو گمراہ کرنا شروع کر دیا ہے ۔ مذکورہ سیاہ قانونوں کو واپس لینے کا اعلان و پارلیمنٹ میں بل واپس لینے کے بعد بھی کسان احتجاج ختم کرنے کو تیار نہیں ہیں ،وہ پوری طرح سے کسانوں کے مفاد میں قانون کی بات کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے غیر آئنی کاموں کے سبب آج ملک میں ترقی کی پیش رفت کی رفتار سست پڑ گئی ہے ۔ حکومت غریب ،کسان ،مزدوروں و بے روزگاروں کے مفاد میں کام کرنے کے برعکس سرمائے داروں کے مفاد میں کام کر رہی ہے ۔ ملک کے دلت مسلمانوں کے استحصال پر حکومت خاموش اور آئنی طور پر کام کرنے کے برعکس وہ آر ایس ایس کے ایجنڈے پر کام کر فسطائ طاقتوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے ۔ملک کی جمہوریت جیسے ختم ہوکر رہ گئ ہے ۔آئین میں موصول آزادی پر قدغن لگایا جا رہا ہے ۔پیس پارٹی جمہوریت و آئین کو بچانے کے لیئے جو مہم شروع کی ہے ، جس کی عوام میں بڑھتی مقبولیت سے بی جے پی پریشان ہے ۔اب سادھو سماج کے مہم میں شامل ہونے کے سبب آج اس کا انکشاف ہو گیا ہے کہ سادھو سماج اسی کی حمایت کرے گا جو عوام و ملک کے مفاد میں کام کرے گا ۔پ
یس پارٹی ملک کے مفاد و آئین کی بالادستی کے لیئے جدو جہد کر رہی ہے ۔ پیس پارٹی کی منشا خیر سگالی کے ماحول کو قائم کر جمہوریت و آئین کے وقار کو بچانہ ہے ۔ ڈاکٹر ایوب نے کہا کہ سادھو سماج کے ساتھ آنے سے ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ایک مضبوطی ملی ہے۔
جمہوریت و آئین بچانے کے لیئے پیس پارٹی کے ساتھ سادھو سماج : ڈاکٹر ایوب سرجن
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS