طلبا پر پولیس کی بربریت سے دکھی ہوں: ستیارتھی 

0

 نوبل ایوارڈیافتہ کیلاش ستیارتھی نے جمعہ کو کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے احاطہ میں لائبریری اور لڑکیوں کے ہاسٹل میں گھس کر طالبات کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی سے مجھے سخت تکلیف پہنچی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ایسی آوازوں کو بزور قوت دبایا گیا، جمہوریت کمزور ہوئی۔یہاں ایک پروگرام میں انہوں نے کہا کہ آئین کا احترام کرنے والے طلبا اور نوجوانوں کو پرامن طریقے سے اپنی آواز اٹھانے ایک محفوظ مقام ملنا چاہئے۔ اس وقت ملک کے بگڑتے حالات کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ سرکار اورنوجوانوں کے درمیان فوری بات چیت کی ضرورت ہے ۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS