سچن ٹنڈولکر زعفران کے لئے مشہور قصبہ پانپور پہنچے، کشمیری قہوہ نوش کیا

0

سری نگر (یو این آئی): وادی کشمیر کے دورے پر آئے ملک کے لیجنڈری سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر پیر کے روز برستی بارش کے بیچ زعفران کی کاشتکاری کے لئے مشہور قصبہ پانپور پہنچے اور وہاں کشمیری قہوہ نوش کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سچن ٹنڈولکر اپنی اہلیہ انجلا ٹنڈولکر اور بیٹی سارا ٹنڈولکر کے ہمراہ پانپور پہنچے اور وہاں کسان کیسر آئوٹ لٹ میں قہوہ نوش کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران موصوف کرکٹر وہاں موجود لوگوں کے ساتھ بات چیت کی۔
قبل ازیں موصوف کرکٹر سیاحتی مقام پہلگام میں ہو رہی برف باری سے لطف اندوز ہوئے۔ بتادیں کہ سچن ٹنڈولکر اپنے اہلخانہ سمیت گذشتہ کچھ دنوں سے کشمیر کی سیر پر ہیں۔

مزید پڑھیں: راہل کی بھارت جوڑو نیائے یاترا عدالت میں پیش ہونے کی وجہ سے ملتوی رہے گی

انہوں نے دورے کے دوران جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے چرسو اونتی پورہ میں قائم ایک کرکٹ بیٹ منی فیکچرنگ فیکٹری کا بھی دورہ بھی کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS