راہل کی بھارت جوڑو نیائے یاترا عدالت میں پیش ہونے کی وجہ سے ملتوی رہے گی

0
راہل کی بھارت جوڑو نیائے یاترا عدالت میں پیش ہونے کی وجہ سے ملتوی رہے گی
راہل کی بھارت جوڑو نیائے یاترا عدالت میں پیش ہونے کی وجہ سے ملتوی رہے گی

نئی دہلی (یو این آئی): کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو ہتک عزت کے ایک مقدمے میں منگل کی صبح سلطان پور کی عدالت میں حاضر ہونا ہے، اس لیے ان کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کل صبح ملتوی رہے گی۔

یہ اطلاع دیتے ہوئے کانگریس کمیونی کیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے کہا کہ راہل گاندھی کو کل 20 فروری کی صبح سلطان پور کی اتر پردیش ڈسٹرکٹ کورٹ میں حاضر ہونے کے لیے سمن جاری کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ 4 اگست 2018 کو بی جے پی کے ایک لیڈر کی طرف سے دائر کردہ ہتک عزت کے مقدمے سے متعلق ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو نیائے یاترا کل صبح رک جائے گی اور 20 فروری کو امیٹھی کے فرصت گنج سے دوپہر 2 بجے اپنے پروگرام کا آغاز کرے گی۔

مزید پڑھیں: کسان 21 فروری کو 4 ریاستوں میں احتجاج کریں گے، 26-27 کو دہلی تک ٹریکٹر مارچ کریں گے: راکیش ٹکیت

انہوں نے بتایا کہ آج کی یاترا شیڈول کے مطابق جاری ہے اور شام 4 بجے پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے اور مسٹر گاندھی بابو گنج، امیٹھی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS