ڈریم کلاسز کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے طلباء کو انٹرمیڈیٹ امتحان ۲۰۲۲ کے نتائج میں ،  ملی  100 فیصد کامیابی ۔

0

بتیا(کوثر علی ) مقامی سٹی پولس اسٹیشن کے علاقے لبرٹی سنیما روڈ، دواردیوی چوک بتیا ، میں واقع ڈریم کلاسز کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے اکیڈمک ڈائریکٹر،  اے رحمان اور  ایم حسین، کی قیادت میں تجربہ کار، اہل، محنتی، تعلیمی ماہرین، اساتذہ کے ذریعہ چلایا جا رہا ،ڈریم کلاسز کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے طلباء نے انٹرمیڈیٹ امتحان 2022 کے نتائج میں 100 فیصد کامیابی حاصل کر کے ضلع میں تہلکہ مچا دیا ہے۔اس کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے انٹرمیڈیٹ کے امتحان کے نتیجے میں ادارے کے 13 طلبہ فرسٹ اور 4 طلبہ  دوسری ڈویژن  سے پاس ہوئے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے، اس کے ساتھ ساتھ اس ادارے میں کوئی بھی طالب علم فیل نہیں ہوا۔ جو کہ 100% رزلٹ ہے۔
یہ ڈریم کلاسز کوچنگ انسٹی ٹیوٹ پچھلے کئی سالوں سے یہی نتیجہ حاصل کر رہا ہے، یہ اس لئے ممکن ہوا ہے کہ اس کوچنگ انسٹی ٹیوٹ میں پڑھانے والے اساتذہ اپنے تدریسی تجربے سے طلبہ کو بھرپور فائدہ پہنچاتے ہیں۔اس ڈریم کلاسز کوچنگ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹسے انٹرمیڈیٹ لیول تک بالترتیب سائنس آرٹس، کامرس کے تمام مضامین میں  کوچنگ فراہم کی جاتی ہے۔ یہ ڈریم کلاسز کوچنگ انسٹی ٹیوٹ اس شہر بتیا میں اپنے آپ میں ایک منفرد کوچنگ انسٹی ٹیوٹ ہے، جہاں پر طلباء اپنی مرضی سے داخلہ لے کر اپنی تعلیم جاری رکھنے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔
اس کوچنگ سے فرسٹ ڈویژن سے پاس ہونے والے طلباء و طالبات میں ۱،ثنا کوثر ۴۱۶۔۲،مقدس خلیل ۳۸۳۔۳، فرحین ریا ۳۷۳۔ پلوی راج ۳۸۰ وغیرہ ہیں۔

DISCLAIMER: Views expressed in the above published articles/Views/Opinion/Story/News/Contents are the author's own, and not necessarily reflect the views of Roznama Rashtriya Sahara, its team and Editors. The Roznama Rashtriya Sahara team and Editors cannot be held responsible for errors or any consequences arising from the use of
information contained.
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS