روسی حملوں میں یوکرین کے 3213فوجی اڈے تباہ

0

ماسکو (یو این آئی) روسی سیکورٹی فورسز نے ایک خصوصی آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے جمعہ کی صبح تک 3212فوجی اڈوں کو تباہ کر دیا۔ روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے یہ اطلاع دی۔مسٹر کوناشینکوف نے بتایا کہ روسی سیکورٹی فورسز نے 98یوکرینی طیارے ، 118بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیاں، 1041ٹینک اور دیگر بکتر بند گاڑیاں، 113متعدد لانچ راکٹ سسٹم، 389فیلڈ آرٹلری گن اور مورٹار، 843خصوصی فوجی گاڑیاں خصوصی کارروائیوں میں تباہ کر دی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ یوکرین کے شہر لوتستک اور ایوانو -فرینکوِسک کو فوجی ائیر فیلڈ آپریشن سے باہر کیا گیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ 11مارچ کی صبح یوکرین کے فوجی اڈوں پر انتہائی درست اور درست طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔ لوتسک اور ایوانو -فرینکوِسک میں فوجی ہوائی اڈوں کو آپریشن سے باہر کر دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS