نیویارک(یو این آئی) : اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیوگوتیریس نے یوکرین میں تشدد کو فوری طور پر روکنے کی اپیل کی ہے ۔مسٹر گوتیریس نے جمعہ کو یوکرین پر روس کے حملے کے 100ویں دن کہا ’میں تمام ضرورت مندوں کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے ، لڑائی کے علاقوں میں پھنسے شہریوں کے محفوظ انخلاء، شہریوں کے فوری تحفظ اور بین الاقوامی اصولوں کے مطابق انسانی حقوق کے احترام کے تئیں تشدد کو فوری طور پر روکنے کی اپیل کرتا ہوں۔‘انہوں نے کہا کہ تنازع پہلے ہی ہزاروں جانیں لے چکا ہے۔ بہت تباہی ہوئی ہے ۔ لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ اس کے نتیجے میں انسانی حقوق کی ناقابل قبول خلاف ورزی ہوئی ہے۔ اس سے خوراک، توانائی اور مالیات کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، جو کمزور لوگوں، ممالک اور معیشتوں کے لیے سب سے زیادہ تباہی کا باعث بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا ’اقوام متحدہ انسانی ہمدردی کی کوششوں کے لیے پرپابند عہد ہے ۔ لیکن جیسا کہ میں نے شروع سے ہی زور دیا ہے ، اس تنازع کو حل کرنے کے لیے بات چیت کی ضرورت ہوگی۔ جتنی جلدی پارٹیاں اس جنگ کو خترم کرنے کے لئے اچھی سفارتی کوششیں میں شامل ہوں گی، یوکرین، روس اور دنیا کے لئے اتنا ہی بہتر ہوگا۔اقوام متحدہ ایسی تمام کوششوں کی حمایت کے لیے تیار ہے ۔‘
روس-یوکرین جنگ جلد روکی جائے:گوتیریس
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS