روسی عدالت نے سنائی سابق امریکی سفیر کو 14 سال قید کی سزا

0

ماسکو (یو این آئی/ اسپوتنک) : روس کے دارالحکومت ماسکو علاقے کی ایک مقامی عدالت نے جمعہ کو سابق امریکی سفارت کار مارک فوگل کو منشیات رکھنے اور اسمگلنگ کے الزام میں 14 سال قید کی سزا سنائی ہے ۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہاکہ روسی ضابطہ فوجداری کے آرٹیکل 229 کے حصہ 3 اور آرٹیکل 228 کے حصہ دہ کے تحت امریکی شہری ایم ایچ۔ فوگل کو مجرم قرار دیتے ہوئے ، انہیں 14 سال کی سخت قید کی سزا دی جاتی ہے ۔ مارک فوگل نے ماسکو میں امریکی سفارت خانے میں کام کرتے تھے اور ان کے پاس مئی 2021 تک سفارتی تمغہ تھا۔ اس کے بعد وہ ایک امریکی اسکول میں ٹیچر بن گئے تھے ۔فوگل اور ان کی اہلیہ کو اگست 2021 میں نیو یارک سے پہنچنے پر روس کے شیریمیٹیو ہوائی اڈے پر حراست میں لیا گیا تھا، اس وقت کسٹم حکام نے ان کے قبضے سے منشیات برآمد کی تھیں۔ روسی وزارت داخلہ کے مطابق روس میں فوگل نے منشیات کی سپلائی کرنے اور انہیں اسکول میں فروخت کرنے کے لئے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS