انقرہ: (یو این آئی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بحیرہ اسود کی مخصوص بندرگاہوں سے اناج کی برآمدات کی اجازت دینے والے معاہدے کو دوبارہ شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ترکی کے صدارتی دفتر کی طرف سے بدھ کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسٹر زیلنسکی کے ساتھ فون پر بات چیت میں، مسٹر اردوغان نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک نے تعاون کے ذریعے اناج کی ترسیل کے مسئلے کو حل کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پوری دنیا کے لیے اہم ہے کہ یوکرین اور روس دونوں اپنی اناج کی مصنوعات فروخت کر سکتے ہیں۔ اس دوران مسٹر اردوغان نے اناج کی ترسیل کے معاہدے کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
واضح رہے کہ روس نے بدھ کے روزبحیرہ اسود کے ذریعے اناج کی برآمد کے معاہدے کے عمل درآمد پر اپنی واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین نے فوجی حملوں کے لیے انسانی ہمدردی کی راہداری کو استعمال نہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
ترکی اور یوکرین کی اناج کی برآمد کے معاہدے کو دوبارہ شروع کرنے پر بات چیت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS