26 مزید کینیڈی شخصیات ممنوعہ فہرست میں شامل
کنیڈا( ایجنسیاں ) : روس نے کہا ہے کہ اس نے اب تک 963 امریکیوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عاید کردی ہے۔ان میں صدر جو بائیڈن اور دیگراعلیٰ حکام کے خلاف پہلے سے اعلان کردہ اقدامات بھی شامل ہیں۔اس نے’’امریکہ کے معاندانہ اقدامات‘‘ کے جواب میں کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔امریکا اوراس کے مغربی اتحادیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملے کے ردعمل میں روس کے خلاف سخت پابندیاں عاید کی ہیں اور یوکرین کو ہتھیارمہیا کرنے کے عمل میں اضافہ کردیا ہے۔روس اس کے جواب میں امریکا اور اس کے اتحادی ممالک پرمختلف پابندیاں عاید کررہا ہے۔روسی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے پابندیوں کا شکارکینیڈی شخصیات کی فہرست میں 26 نئے نام شامل کیے ہیں۔ان میں اس ملک کے دفاعی سربراہان، دفاعی صنعت کے ایگزیکٹو اور وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ سوفی گریگوئرٹروڈو شامل ہیں۔
روسی وزارت نے پہلی بارپابندیوں کی زد میں آنے والے امریکیوں کی مکمل فہرست شائع کی ہے اور کہا ہے:’’ہم اس بات پرزور دیتے ہیں کہ واشنگٹن کی جانب سے کیے گئے معاندانہ اقدامات کامناسب ردعمل جاری رہے گا اور یہ اقدامات خود اس کے ہی گلے میں پڑجائیں گے‘‘۔اس نے کہا ہے کہ روس کی جوابی پابندیاں ایک ناگزیر ردعمل ہے۔اس کا مقصدامریکا کے حکمران نظام کو مجبور کرنا ہے جو باقی دنیا پرنوآبادیاتی قواعد پر مبنی عالمی نظام مسلط کرنے کی کوشش کررہا ہے اور وہ یہ کہ وہ نئے جغرافیائی سیاسی حالات وحقائق کو تسلیم کرتے ہوئے اپنا طرزِعمل تبدیل کرے۔اس سے قبل اس طویل فہرست میں وزیرخارجہ انٹونی بلینکن، وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنس کے نام شامل تھے۔
روس نے کینیڈا سے متعلق نئی فہرست کینیڈا کی پارلیمان میں ایک بل پیش ہونے کے چار دن بعد شائع کی ہے۔اس کے تحت صدرولادی میر پوتین،ان کی حکومت اور فوج کے قریباً ایک ہزار ارکان پروہاں کے سفرپر پابندی عاید کردی جائے گی۔اس فہرست میں جوزلین پال، ایرک کینی اور انگس ٹوپشی کے نام شامل ہیں۔انھیں گذشتہ ماہ بالترتیب کینیڈین آرمی، فضائیہ اور بحریہ کے نئے سربراہ اورکینیڈا میں لاک ہیڈ مارٹن اور ری تھیون سمیت کمپنیوں کے ایگزیکٹوز کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔کینیڈا کی پابندیوں کے جواب میں روس نے پہلے ہی وزیراعظم جسٹن ٹروڈو، وزیر خزانہ کرسٹیا فری لینڈ اور سیکڑوں دیگر نمایاں شخصیات کے ملک میں داخلے پر پابندی عاید کر دی تھی۔
963 امریکیوں پرروس میں داخلے پرپابندی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS