روس لوگوں کو خرسون چھوڑنے سے روک رہا ہے : یوکرین

0

کیف (یو این آئی) یوکرین نے الزام لگایا کہ روسی فوج لوگوں کو یوکرین کے زیر کنٹرول خرسون سے نکلنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے ۔ یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے ہفتے کے روز یہ الزام لگایا۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے دفتر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جلد ہی صوبہ خرسون کے گاووں میں انسانی بحران پیدا ہو سکتا ہے ۔ سی این این نیوز چینل نے صوبے کے شہریوں کا حوالہ سے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ یہاں ادویات کی شدید قلت ہوگئی ہے اور روسی فوجی لوگوں کو مسلسل ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں، جو لوگ یہاں پھنسے رہ گئے ہیں ساتھ ساتھ ہی کئی لوگ لاپتہ بھی ہیں۔ یوکرین کے خلاف روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے روسی فوجیوں نے خرسون پر قبضہ کر رکھا ہے ۔ روسی فوجی صرف ان لوگوں کو باہر نکلنے کی اجازت دے رہے ہیں جو کریمیا جانا چاہتے ہیں۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق نکلنے والے افراد کو لے جانے والی کاروں کو کئی دنوں سے روک دیا گیا ہے ۔ خرسون کی صوبائی کونسل کے نائب سربراہ یوری سوبولویسکی نے کہا کہ روسی فوج صوبہ خرسون میں جس طرح مجرمانہ کارروائی کررہی ہے اس سے انسانی بحران مزید گہرا ہو رہا ہے ۔ یوکرین کی مقامی حکومتوں نے روسی فوج کے ساتھ کسی قسم کے تعاون سے انکار کردیا ہے ، جس سے خطے میں قیادت کا خلا پیدا ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ روسی شہریوں کے زیر قبضہ علاقوں پر حکومت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن انہیں یہ نہیں معلوم کہ کمیونٹی کا مسئلہ کیسے حل ہوگا۔ ان کی دلچسپی صرف ٹیکس جمع کرنے ، جائیدادوں اور دیگر اثاثوں کی تقسیم میں ہی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS