روس نے ترکی سے روسی ماہرین کو در بدر کیئے جانے کے دعوؤں کی تردیدکی

0

ماسکو: (یو این آئی) روسی فیڈرل سروس برائے فوجی تکنیکی تعاون نے جمعرات کے روز ان میڈیا رپورٹوں کی تردید کی جن میں یہ کہا گیا ہے کہ روسی میزائل سسٹم ایس -400 پہنچانے کے لئے ترکی جانے والے روسی ماہرین کو واپس بھیجنے کا منصوبہ ہے۔ میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ یہ امریکی دباؤ میں کیا جارہا ہے تا کہ وہاں روسی ملازمین کی موجودگی کو ختم کیا جاسکے۔
روسی دفاعی تعاون ایجنسی کے ترجمان ویلیریا ریشہتنکوف نے کہاکہ “روسی میزائل سسٹم ایس- 400 کو ترکی کو سونپنے کے لئے ایک سمجھوتہ ہوا ہے اور وہاں جا نے والے روسی ماہرین کی واپسی اس معاہدے کی شرائط کے مطابق ہوگی”۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS