روس کا افغانستان میں صوبائی کولیشن اتھارٹی کے قیام کی اپیل

0
VOA

ماسکو : (یو این آئی) روس نے افغانستان میں ایک صوبائی کولیشن اتھارٹی کے قیام کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا واحد راستہ یہ ہے کہ امن عمل کو باآسانی چلانے کو یقینی بنانے کے لئے ایک عارضی حکومت تشکیل دی جائے تاکہ متحارب فریق سیاسی مذاکرات کا آغاز کرکے تشدد کے واقعات کو ختم کرسکیں۔
افغانستان کے لئے روسی صدر کے نمائندہ خصوصی ضمیر ضمیر کابلووف نے اسپوتنک کو دیئے گئے ایک نٹرویو میں کہا کہ’’اس سے پہلے کہ کسی قسم کی تاخیر ہو متحارب فریقوں کو ہوشیار رہنا چاہئے اور ترجیحی بنیادوں پر بات چیت کا آغاز کرنا چاہئے۔ اس میں طالبان کی کتنی فیصد اور کس تناسب سے نمائندگی دی جائے گی،یہ افغانستان کو ہی فیصلہ کرنا ہے انہیں خود فیصلہ کرنے دیں‘‘۔
انہوں نے کہا کہ افغان حکومت اور طالبان کو بات چیت کا آغاز کرنا چاہئے اور ایک عارضی ادارہ کے قیام پر اتفاق کرنا چاہئے،خواہ وہ منتخب نہ ہو ،لیکن دونوں فرتقین کے مابین طے پانے والے معاہدے کی بنیاد پرہو۔
انہوں نے کہا کہ’’یہ ضروری ہے کہ ملک بے اقتدار نہ ہو،انتشار نہ ہو،لہذا ایک مشترکہ اتھارٹی کی ضرورت ہے،جو افغانستان کے مستقبل اورحکومت کے خدو خال کے حتمی عزائم کے ساتھ آگے بڑھنے سے قبل دشمنیوں کو ختم اور مسائل کا تدارک کرے۔ ملک میں امن و امان قائم ہونا چاہئے اورمعاشرے میں طالبان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور بالادستی کو کم کرنے پر غورو خوض کرنا چاہئے‘‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS