نظریہ سے پاک خارجہ پالیسی سے روس کا فائدہ: لاوروف

0
image:russiancouncil.ru

ماسکو : (یو این آئی/اسپوتنک) روس نے کہا ہے کہ امریکہ کے برعکس،وہ ایک نظریے سے پاک خارجہ پالیسی پرعمل پیرا ہے ،جو اسے عالمی میدان میں تعمیری کردار ادا کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یہ بات یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے روسی خارجہ پالیسی میں نظریات کی کمی پر ہورہی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے برعکس،وہ نظریے سے پاک خارجہ پالیسی پرعمل کرتاہے،جو اسے عالمی میدان میں تعمیری کردار ادا کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ انہوں نے کہا’’یہ سچ ہے کہ امریکہ کے برعکس،ہمارے پاس غیر ملکی شراکت داروں کے ساتھ ہمارے تعلقات میں نظریاتی تعصب،نظریاتی ممانعت نہیں ہے،لیکن حقیقت میں یہ ہمارا طریقہ کار اور عملی فائدہ ہے۔ یہ نقطہ نظر روس کو تنازعات میں ایک فعال ثالث بننے کی اجازت دیتا ہے،کیونکہ وہ تمام فریقوں سے رابطہ قائم رکھ سکتا ہے۔
انہوں نے مختلف کثیرالجہتی فیڈریشنوں کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی،جن میں سے روس نہ صرف علاقائی ایجنڈے کو شکل دینے میں بلکہ عالمی رجحانات طے کرنے میں بھی شراکت دار ہے۔لاوروف نے وعدہ کیا کہ روس ایسے عالمی نظام کے لیے حالات کی تخلیق کو فروغ دیتا رہے گا جو اقوام متحدہ کے چارٹر میں بیان کردہ بنیادی اصولوں کے مطابق کام کرے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS