روس : جنگ مخالف موقف سرکاری ٹی وی کی براہ راست نشریات میں درانداز

0

دبئی(ایجنسیاں) :روس میں پیر کے روز سرکاری ٹیلی وڑن کے چینل وَن کی شام کی نشریات میں اْس وقت دل چسپ صورت حال پیدا ہو گئی جب ایک خاتون ملازم بلیٹن کے بیچ ہاتھ میں پلے کارڈ لے کر خاتون میزبان کے بالکل پیچھے آ کر کھڑی ہو گئی۔ پلے کارڈ پر لکھی عبارت میں یوکرین میں جنگ کی مذمت کی گئی تھی۔مذکورہ پلے کارڈ پر انگریزی زبان میں ہاتھ سے “No War” لکھا ہوا تھا۔ اس کے علاوہ روسی زبان میں “جنگ روک دیں .. پروپیگنڈے کا یقین مت کریں .. یہ لوگ یہاں آپ سے جھوٹ بول رہے ہیں” کی عبارتیں تحریر تھیں۔ پلے کارڈ میں نیچے انگریزی زبان میں اس عبارت کے ساتھ دستخط کیے گئے تھے کہ “روسی شہری جنگ کے خلاف ہیں”۔پلے کارڈ لے کر آنے والی اوفسیانیکوفا نے اس موقع پر روسی زبان میں بعض عبارتوں کو بلند آواز میں دہرایا۔ اس دوران میں خبریں پڑھنے والی خاتون میزبان نے اپنی آواز اونچی کر کے اوفسیانیکوفا کی حرکت کو ڈھانپنے کی کوشش کی۔ عبد ازاں چینل نے دیگر مناظر دکھانا شروع کر دیے۔روسی چینل کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسٹوڈیو میں داخل ہونے والی خاتون کے خلاف واقعے کی اندرونی سطح پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ روسی خبر رساں ایجنسی ٹاس نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مذکورہ خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔ خاتون کو روسی مسلح افواج کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں سزا کا سامنا ہو سکتا ہے۔ایک ویب سائٹ پر جاری وڈیو کلپ میں اوفسیانیکوفا نے بتایا کہ اس کے والد یوکرینی اور والدہ روسی ہیں۔ وہ دنوں ملکوں کو دشمن شمار نہیں کرتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS