روس اور امریکہ کو کم سطح کے ایٹمی ہتھیاروں پر متفق ہونے کی ضرورت: گورباچف

0

ماسکو: (یو این آئی،اسپوتنک) سابق سوویت صدر میخائل گورباچف نے کہا ہے کہ روس اور امریکہ کو کم سطح کے ایٹمی ہتھیاروں پر اتفاق کرنے اور دیگر ایٹمی طاقتوں فرانس، برطانیہ اور چین کو بات چیت کے لیے مدعو کرنے کی ضرورت ہے۔
اسٹرٹیجک اسلحے میں تخفیف کے معاہدے (STARTI) پر دستخط کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر مسٹر گورباچف نے کہا کہ اسٹریٹجک ہتھیاروں کو کم کرنے کا موضوع اب بھی ایجنڈے میں شامل ہے اور امید ہے کہ کوئی بھی ایسا نہیں کرے گا۔ رواں ہفتہ کے اوائل میں شروع ہونے والی بات چیت میں روس-امریکہ اسٹریٹجک استحکام پر گفتگو کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ “صرف استحکام کافی نہیں ہے۔ ہمیں نچلے درجے کے ایٹمی ہتھیاروں پر بات چیت کرنے کی ضرورت ہے، تبھی ایٹمی ہتھیاروں سے لیس دوسرے ممالک کو شامل کرنا ممکن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تب ہم چین، برطانیہ، فرانس اور دیگر ملکوں سے بات کر سکتے ہیں۔ آئیے مل کر حتمی مقصد ‘ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے’ کی طرف بڑھیں۔ میں نے کئی بار یہ کہا ہے اور اس کو دوہراتا ہوں کہ اس کے علاوہ کوئی دوسرا ہدف نہیں ہو سکتا، کیونکہ ایٹمی جنگ ناقابل قبول ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS