رائے پور:( یواین آئی ) چھتیس گڑھ میں حق اطلاعات قانون کے تحت چھتیس گڑھ اسٹیٹ رینیو ایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی نے معلومات فراہم کرنے کے لئے درخواست گزار کو 13 لاکھ بیس ہزار کا ڈیمانڈ نوٹ بھیجاہے ۔ ریاست میں آر ٹی آئی کے تحت معلومات دینے کے لئے اتنی بڑی رقم کا ڈیمانڈ نوٹ دیے جانے کا یہ پہلا معاملہ ہے ۔آرٹی آئی درخواست گزار کو اس کے سمیت تین درخواستوں پر مجموعی طور پر 17 لاکھ 20 ہزار روپے کا ڈیمانڈ نوٹ بھیجا گیا ہے۔
آر ٹی آئی کارکن اچت شرما نے سی آر ای ڈے اے میں سولر اسکیم کے تحت ٹینڈر پروسیجر،سپلائی کرنے والی فرم کی فہرست اور آرڈر کے لئے فرم کے انتخاب کی بنیاد اور ورک آرڈر،سپلا ئر فرم کا نام ،ادائیگی سے متعلق دستاویزات کی معلومات ایک درخواست دے کر مانگی تھی ۔
اس کے جواب میں سی آر ای ڈے اے نے درخواست گزار سے اس معاملے میں چھ لاکھ 60 ہزار صفحات پر مشتمل دستاویزات ہونے کی بات کہتے ہوئے فی صفحہ کے دو روپے کے حساب سے 13 لاکھ 20 ہزار روپئے فیس جمع کروانے کے لئے ڈیمانڈ نوٹ بھیجا ہے ۔
شرما کی ایک اور درخواست پر سی آر ای ڈے اے نے اسی طرح ایک لاکھ 50 ہزار صفحات کے لئے تین لاکھ اور اسی طرح ایک اور درخواست کے لئے 50 ہزار صفحات کے دستاویزات ہونے کی معلومات دیتے ہوئے ایک لاکھ روپے جمع کرنے کو کہا گیا ہے ۔
آر ٹی آئی کے تحت دستاویزات دینے کیلئے طلب کئے 13 لاکھ 20 ہزار روپے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS