ملک کے نوجوانوں کو تقرر نامے دینے کی یہ مہم اسی طرح جاری رہے گی:مودی

0
Image:Hamara Jammu

نئی دہلی، (یو این آئی) : وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کے روز روزگار میلے کے تحت نئے بھرتی کئے گئے امیدواروں کو تقریباً 71ہزار تقرر نامے سونپتے ہوئے ان سے مختلف سرکاری محکموں میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے صلاحیت سازی پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے مسٹرمودی نے کہاکہ میں ملک کے نوجوانوں سے نئے مواقع کا فائدہ اٹھانے کی اپیل کروں گا۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ آج کے تقرر نامے محض داخلے کا ذریعہ ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو روزگار میلے کے ذریعے تقررنامہ دینے کی یہ مہم اسی طرح جاری رہے گی۔ وزیر اعظم نے نوجوانوں کو قوم کی سب سے بڑی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت قوم کی تعمیر میں نوجوانوں کی صلاحیتوں اور توانائی کے زیادہ سے زیادہ استعمال
کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کام کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے پر توجہ دیں۔ سیکھنے کے دوران اپنی
صلاحیتوں میں اضافہ کریں۔ اپنے سینئرز سے اچھی باتیں سیکھیں۔ میں مسلسل سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ میں نے اپنے اندر موجود طالب
علم کو کبھی مرنے نہیں دیا۔ میں ہر ایک سے، چھوٹی چھوٹی چیزوں سے سیکھتا رہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس عادت کی وجہ سے وہ ایک
وقت میں ایک سے زیادہ کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں (وزیراعظم) ایک وقت میں ایک سے زیادہ کام نمٹانے میں
کبھی کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتا۔
مسٹرمودی نے کہا کہ روزگار میلہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں قومی ترقی میں محرک بنانے کی حکومت کی کوشش ہے ۔ انہوں نے
کہا کہ اس روزگار میلہ سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت کس طرح سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کےلئے مشن موڈ میں کام کر رہی ہے۔ اس وقع
پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کے 45سے زیادہ شہروں میں 71,000سے زیادہ نوجوانوں کو
تقرر نامے دیئے جا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں بہت سے خاندانوں کےلئے خوشی کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ دھن
تیرس کے دن مرکزی حکومت نے نوجوانوں میں 75,000تقرر نامے تقسیم کیے تھے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج کا روزگار میلہ اس بات
کا ثبوت ہے کہ مرکزی حکومت ملک کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کےلئے مشن موڈ میں کام کر رہی ہے۔ایک ماہ قبل
روزگار میلے کے آغاز کا ذکر کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے کہا کہ بہت سی ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے وقتاً فوقتاً اس طرح
روزگار میلوں کا انعقاد کرتی رہیں گی۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ مہاراشٹر، گجرات، اتر پردیش، جموں و کشمیر، لداخ،
انڈمان اور نکوبار، لکشدیپ، دمن اور دیو، دادرا اور نگر حویلی اور چنڈی گڑھ میں متعلقہ حکومتوں کی جانب سے ہزاروں نوجوانوں کو تقرر
نامے فراہم کیے گئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوا اور تریپورہ بھی کچھ دنوں میں اسی طرح کے روزگار میلے کا انعقاد کر رہی ہیں۔ وزیر
اعظم نے اس زبردست کارنامے کا سہرا ڈبل انجن والی حکومت کو دیا اور اس بات کا یقین دلایا کہ ہندوستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے
کےلئے وقتاً فوقتاً ایسے روزگار میلے منعقد کیے جائیں گے ۔وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان اس ملک کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔ مرکزی
حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ وہ کی ملک کی تعمیر کےلئے ان کی ذہانت اور توانائی کی صلاحیت کو استعمال کرے ۔ انہوں نے نئے
سرکاری ملازمین کو خوش آمدید کہا اور ان کی تعریف کی۔ انہوں نے انہیں یاد دلایا کہ وہ یہ اہم ذمہ داری ایک بہت ہی خاص وقت یعنی
امرت کال میں سنبھال رہے ہیں۔ انہوں نے امرت کال میں ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے عزم میں ان کے کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے مرکزی
حکومت کے نمائندوں کی حیثیت سے ان سے کہا کہ انہیں اپنے رول اور فرائض کو جامع طور پر سمجھنا چاہئے اور اپنے فرائض کی انجام
دہی کے لئے صلاحیت کی تعمیر پر مسلسل توجہ مرکوز کرنی چاہئے ۔آج شروع ہونے والے کرم یوگی بھارت ٹیکنالوجی پلیٹ فارم پر روشنی
ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے سرکاری افسران کے لیے بہت سے آن لائن کورسز کی دستیابی سے آگاہ کیا۔ انہوں نے سرکاری ملازمین کے
لیے بنائے گئے ایک خصوصی کورس پر زور دیا جسے کرم یوگی پرارمبھ کہا جاتا ہے اور تقرری پانے والے نئے افراد پر زور دیا کہ وہ اس
سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS