جے پور: (یو این آئی) راجستھان قانون ساز اسمبلی میں آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے اشوک لاہوٹی نے جے پور کی دو کمسن لڑکیوں کے لاپتہ ہونے کا معاملہ اٹھایا۔ وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے مسٹر لاہوٹی نے کہا کہ جے پور میں ایک خاندان کی یہ دو لڑکیاں گزشتہ 3 فروری سے لاپتہ ہیں اور آج 49 دن ہوچکے ہیں۔ ابھی تک ان کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ پولیس ابھی تک ان لڑکیوں کو تلاش نہیں کر پائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس خاندان کے دل پر کیا گزرتی ہوگی؟، کیا پولیس صرف اثر و رسوخ والوں کے لیے کام کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ راجستھان کے لیے شرم کی بات ہے۔ دارالحکومت کا یہ حال ہے تو دور دراز علاقوں کا کیا حال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دباؤ پر 46 دنوں کے بعد اس معاملے میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی جاتی ہے۔
واضح ر ہے کہ 3 فروری کو جے پور کے مہیش نگر تھانہ علاقہ سے دو نابالغ لڑکیاں لاپتہ ہوگئی تھیں۔اس معاملے پر وکلاء نے مظاہرہ بھی کیا تھا، جس کے بعد ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی۔
جے پور سے دو کمسن لڑکیوں کی گمشدگی کا معاملہ راجستھان اسمبلی میں اٹھایا گیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS