صوبہ جموں کے تمام اسپتالوں میں معمول کی سرجریز موخر

0
image:kashmirvision.in

جموں: (یو این آئی) کورونا کیسز و اموات میں ہو رہے غیر معمولی اضافے کے پیش نظر حکام نے صوبہ جموں کے تمام سرکاری و غیر سرکاری اسپتالوں میں معمول کی جراحیوں کو موخر کیا ہے۔
صوبائی کمشنر جموں کی طرف سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا کیسز میں ہو رہے اضافے کے پیش نظر صوبہ جموں کے تمام اسپتالوں میں معمول کی جراحیوں کو موخر کیا جا رہا ہے۔
حکمنامے میں ضلع مجسٹریٹوں اور چیف میڈیکل افسروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس حکم نامے کی عمل آوری کو یقینی بنائیں۔
بتادیں کہ ملک کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے باعث مثبت کیسز اور اموات میں روز افزوں اضافہ درج ہو رہا ہے۔
جموں وکشمیر انتظامیہ کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے مختلف النوع اقدام کر رہی ہے اور یونین ٹریٹری کے چار اضلاع میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہے جبکہ باقی اضلاع میں بھی جزوی لاک ڈاؤن جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS