روپانی روانہ،وزیر اعلی کے عہدے سے مستعفٰی،بی جے پی میں ہلچل

0
Image: India TV News

احمد آباد:( ایجنسی)گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے استعفیٰ دے دیا۔ آنندی بین پٹیل کے بعد انہیں ریاست کی کمان سونپی گئی۔ وجے روپانی امیت شاہ کے قریبی مانے جاتے ہیں۔ بنیا جین برادری سے آ نے روپانی میانمار میں پیدا ہوئے۔ انہیں ایمرجنسی کے دوران جیل بھی جانا پڑا۔ تقریبا ڈیڑھ دہائی قبل اپنے بیٹے کی موت کی وجہ سے وہ سیاست چھوڑنا چاہتے تھے۔

روپانی کو انتخابی منشور کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا جب کیشو بھائی پٹیل وزیر اعلیٰ تھے۔ انہوں نے 2007 اور 2012 کے اسمبلی انتخابات میں سوراشٹر کے علاقے میں کئی نشستوں پر پارٹی کو فتح دلائی۔ وہ 2006 سے 2012 تک راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ بھی رہے۔ روپانی ،جنہوں نے 1971 میں جن سنگھ میں شمولیت اختیار کی،نے اپنی سیاست کا آغاز اے بی وی پی سے کیا۔
مسٹرروپانی کے استعفی کا مطلب صاف ہے کہ گجرات میں سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا تھا اور یہ خبر اچانک نہیں آئی ہے، بلکہ پہلے سے اس تعلق سے گجرات بی جے پی میں بات چیت ہو رہی تھی اور کچھ ارکان میں ضرور ان کے خلاف ناراضگی رہی ہوگی۔ ابھی نہ تو ان کے استعفے کی وجہ سامنے آئی ہے اور نہ ہی ان کی جگہ کس کو وزیر اعلی بنایا جائے گا اس کی کوئی چرچہ ہے۔
روپانی نے کہا’میں معزز وزیر اعظم کا شکر گزار ہوں کہ مجھے گجرات کے لیے جو بھی موقع ملا۔ اب یہ سفر نئی قیادت کے تحت آگے بڑھنا چاہیے۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ بی جے پی کی روایت رہی ہے کہ کارکنوں کی ذمہ داریاں وقت کے ساتھ بدلتی رہتی ہیں۔ پارٹی کی طرف سے جو ذمہ داری دی جاتی ہے،کارکن اسے پوری لگن کے ساتھ ادا کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS