نئی دہلی (ایس این بی) : دھرو فاؤنڈیشن نے 13جولائی کو گرو پورنیما کے موقع پر دیش بندھو کالج کے وویکانند آڈیٹوریم میں روح غزل اور گرو گورو سمان تقریب کا اہتمام کیا۔ پدم شری ڈاکٹر سوما گھوش، وویک پرکاش غزل گو اور جازم شرما ٹھمری صنف کے گولڈ میڈلسٹ نے غزلوں سے سماں باندھا۔ ہزاروں طلبا کی موجودگی میں انٹریکشن سیشن کا اہتمام کیاگیا۔ فلمی اداکارہ شرویا شریا راجپوت نے ’سیو گرل چائلڈ‘ پر ایک پلے پیش کیا۔ دبئی سے وشاکھا سنسکرتک اکیڈمی کی فاؤنڈر وشاکھا ورما نے بھی پروگرام میں حصہ لیا۔ پرنسپل راجیو اگروال اور کامنہ سنگھ دیش بندھو کالج نے دیش بندھو کالج کی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی۔ دھرو فاؤنڈیشن کے چیئرمین دھرو اگروال نے سبھی کا استقبال کرتے ہوئے اور اپنے صدارتی خطاب میں روایتوں کو اپنی زندگی میں شامل کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسے اپنانے پر بطور خاص زور دیا۔
سابق ممبر پارلیمنٹ سورج منڈل، روزنامہ راشٹریہ سہارا کے گروپ ایڈیٹر عبدالماجد نظامی،
بیکانیر گروپ کے ڈائریکٹر نورتن اگروال بھی پروگرام میں شامل تھے۔ دھرو فاؤنڈیشن کے چیئرمین دھرو اگروال جو کہ انسٹی ٹیوٹ آف ورج کلچرل ڈیولپمنٹ کے بھی صدر ہیں نے روزنامہ راشٹریہ سہارا کے گروپ ایڈیٹر عبدالماجد نظامی، سوما گھوش، وویک پرکاش، جازم شرما، پرنسپل راجیو اگروال، رجنیش گوینکا، آشا مانکڑ اور اہم شخصیات کو گرو گورو سمان سے سرفراز کیا۔ یونین کلچرل کے وزیر شری ریڈی جی اور گری راج سنگھ نے اپنے دفتر سے پروگرام میں ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعہ حصہ لیا اور مبارکباد دی۔ این وی ایس ریڈی بی جے پی سینٹرل کمیٹی سے ان کی جانب سے شریک ہوئے۔
واضح رہے کہ پروگرام کو گل گلزار بنانے میں جن فنکاروں نے کلیدی کردار ادا کیا ان میں پنڈت پنکج مشرا، مسٹر نازش خاں، مسٹر ابھیشیک ودیگر بطور خاص قابل ذکر ہیں۔
دیش بندھو کالج میں روح غزل اور گرو گورو سمان تقریب کا اہتمام
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS