چیسیناؤ:رومانیہ کے ورانسیا میں جمعہ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ قومی ارضیاتی سائنس تنظیم نے بتایا کہ زلزلے کی شدت ریختر اسکیل پر 5.2 درج کی گئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے ہندوستانی وقت کے مطابق صبح تقریباً 6بج کر 56منٹ پر ریکارڈ کئےگئے جس کا مرکز سطح سے تقریباً 140کلومیٹر نیچے تھا۔ زلزلہ رومانیہ کے دارالحکومت بوکھاریسٹ اور پڑوسی ملک مالڈووا میں محسوس کئےگئے۔ جان مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ زلزلے سے متاثر ورانسیا علاقہ یورپ کے سب سے فعال زلزلے سے متاثر ہونے والے علاقوں میں سے ایک ہے۔ علاقے میں طاقت ور زلزلے کی وجہ بننے والے زلزلے والی سرگرمیوں پر سائنسی تحقیق ہونی باقی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS