مراٹھا ریزرویشن پر مہاراشٹر میں ہنگامہ، این سی پی رکن اسمبلی کی رہائش گاہ کو نذر آتش کیا

0
مراٹھا ریزرویشن پر مہاراشٹر میں ہنگامہ، این سی پی رکن اسمبلی کی رہائش گاہ کو نذر آتش کیا
مراٹھا ریزرویشن پر مہاراشٹر میں ہنگامہ، این سی پی رکن اسمبلی کی رہائش گاہ کو نذر آتش کیا

ممبئی: مہاراشٹر میں مراٹھا ریزرویشن کو لے کر تحریک نے شدت اختیار کر لی ہے۔ مظاہرین نے 30 اکتوبر کو ماجلگاؤں سے این سی پی رکن اسمبلی (اجیت پوار گروپ) پرکاش سولنکے کی رہائش کو نذر آتش کر دیا اور گنگاپور میں بی جے پی رکن اسمبلی پرشانت بامب کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ اتنا ہی نہیں، مظاہرہ کر رہے لوگوں کے ایک گروپ نے نگرپالیکا پریشد بھون کی پہلی منزل کو بھی آگ کے حوالے کر دیا۔ آتشزدگی اور توڑ پھوڑ کے معاملات نے ریاست میں حالات کشیدہ کر دیے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق مرٹھا طبقہ کے لیے ریزرویشن کے مطالبہ کو لے کر مہاراشٹر کے جالنہ میں غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال پر بیٹھے سماجی کارکن منوج جرانگے سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ اپنا ہیلتھ ٹیسٹ کرائیں، لیکن انھوں نے اپنی جانچ کرانے سے انکار کر دیا ہے۔ جالنہ کے کارگزار سول سرجن ڈاکٹر پرتاپ گھوڈکے کا اس تعلق سے کہنا ہے کہ طویل مدت تک کھانا نہ کھانے سے ان کی جسم کے ضروری اعضا اور صحت پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ اس کے باوجود منوج جرانگے اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کو رضامند نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم اور فوج کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS