بنگلورو (ایجنسیاں) کرناٹک کے دیہی ترقی اور پنچایت راج کے وزیر کے ایس ایشورپا کے ’لال قلعہ پر بھگوا پرچم‘کے بیان پر کانگریس کے ممبران اسمبلی کے احتجاج کے دوران کرناٹک اسمبلی کا اجلاس 4 مارچ تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ کانگریس کے ممبران اسمبلی کرناٹک اسمبلی میں بھگوا پرچم والے تبصرے پر وزیر ایشورپا سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے تھے،جس کے بعد اسپیکر کو ایسا قدم اٹھانا پڑا۔ وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اپوزیشن پارٹی ہونے کا اخلاقی حق کھو چکی ہے۔ غور طلب امرہے کہ ریاست میں ایک نئے تنازع کو جنم دیتے ہوئے ایشورپا نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ مستقبل میں بھگوا پرچم قومی پرچم بن سکتا ہے اور اسے لال قلعہ پر لہرایا جائے گا۔ حالانکہ انہوں نے واضح کیا کہ آج نہیں بلکہ مستقبل میں کسی دن شاید 100، 200 یا 500 سال بعد بھگوا پرچم قومی پرچم بن جائے گا، جبکہ اپوزیشن لیڈر سدارمیا نے کہا کہ لال قلعہ پر بھگوا جھنڈا لہرانے کے مبینہ دعوے پر وزیر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔
بھگوا پرچم کو لے کر کرناٹک اسمبلی میں ہنگامہ،کارروائی اگلے ماہ تک ملتوی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS