جونپور:(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع جونپور میں ملزمین کے خلاف انتظامیہ کی سخت کاروائی کا دور جاری رکھتے ہوئے پولیس نے بدھ کی رات ایک مڈھ بھیڑ کے بعد 25ہزار روپئے کے انعامی بدمعاش کو گرفتارکرلیا۔جونپور کے اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(اے ایس پی) دیہات شیلندر کمار سنگھ نے جمعرات کو بتایا کہ مڈھ بھیڑ میں گولی لگنے سے انعامی بدمعاش زخمی ہوگیا۔ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا جبکہ اس کے دیگر دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔سنگھ نے بتایا کہ ضلع میں بخسا، بدلاپور اور کٹہن میں بدھ کی رات گشت کے دوران پولیس کو مخبر کی جانب سے اطلاع ملی کی واردات کو انجام دینے کے لئے بدلا پور کی جانب کچھ مشتبہ افراد جارہے ہیں۔پولیس نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جونپور کی طرح سے آرہی ایک موٹر سائیکل کو روکنے کا اشارہ کیا اس پر بائیک سوار نے موٹر سائیکل کی رفتار تیز کردی۔ ساتھ ہی بائیک سوار نے پولیس ٹیم پر گولی بھی چلائی۔
تھانہ انچار بکسا اور تھانہ انچارج کٹہن کے ذریعہ کی گئی جوابی فائرنگ میں بائیک سوار بدمعا کے پیر میں گولی لگی اور وہ گر گیا۔ دو دیگر بدمعاش تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ زخمی بدمعاش کو پولیس نے جونپور ضلع اسپتال میں داخل کرایا جہاں سے ڈاکٹروں نے اسے بی ایچ یو ٹراما سنٹر ریفر کردیا۔زخمی بدمعاش برجیش گوتم ولد دودھ ناتھ گوتم مہاراج گنج کا رہنے والا ہے۔پولیس نے اس کے قبضے سے طمنچہ،کارتوس، چوری کی بائیک اور کیش برآمد کیا ہے۔ بدمعاشوں کی جانب سے چلی گولی سوات ٹیم انچارج کی بلیٹ پروف جیکٹ پر لگی۔برجیش کی گرفتاری پر پولیس کی جانب سے 25ہزار روپئے کے انعان کا اعلان تھا۔
پولیس مڈھ بھیڑ میں انعامی بدمعاش گرفتار،2فرار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS