وکاس دوبے پر ڈھائی لاکھ روپئے کے انعام کا اعلان

0

لکھنؤ: اترپردیش کے ضلع کانپور میں چوبے پور کے بکرو گاؤں میں ایک سرکل افسر سمیت 8پولیس اہلکار کے بہیمانہ قتل کے کلیدی ملزم ہشٹری شیٹر وکاس دوبے کو گرفتار کرنے والے کو ڈھائی لاکھ روپئے کا انعام دیا جائےگا۔
ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ایس سی اوستھی نے پیر کو وکاس دوبے کی گرفتاری کرنے والے کو ڈھائی لاکھ روپئے بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔وکاس دوبے کے خلاف 8پولیس اہلکار کو قتل کرنے کے معاملے میں کانپور کے چوبے پورتھانے میں معاملہ درج ہے۔ ہشٹری شیٹر پر پہلے 25ہزار روپئے کا انعام تھا جس کو بڑھا کر 50ہزار روپئے پھر ایک لاکھ اور اب ڈھائی لاکھ روپئے کردیا گیا ہے۔
انعامی ہشٹری شیٹروکاس دوبے پرآئی جی رینج موہت اگرول نے انعامی رقم  50ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ روپئے لیکن اس کے بعد انہوں نے انعام کی رقم بڑھا کر ڈھائی لاکھ روپئے کرنے کی تجویز دیتے ہوئے فائل ڈی جی پی دفتر میں بھیجی تھی۔ ڈی جی پی نے کانپور میں آٹھ پولیس اہلکار کے قتل  کے کلیدی ملزم وکاس دوبے کی گرفتاری پر ڈھائی لاکھ روپئے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ گورکھپور کے اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس داوا شیر پا نے پیر کو صحافیوں کو بتایا کہ نیپال کی سرحدوں پر وکاس دوبے کی سرگرمی سےتلاش جاری ہے۔
سرحدی علاقوں میں اس کی تصویر کو چسپاں کیا گیا ہے۔ اس کی اطلاع دینے والے کو ایک لاکھ روپئے کا انعام دیا جائےگا اور نام بھی خفیہ رکھا جائےگا۔اڈیشنل ڈی جی پی نے بتایا کہ پولیس پوری طرح سے سرحد پر الرٹ ہے اگر وہ فرار ہونے کی کوشش کرتا ہے تو اسے گرفتار کرلیا جائےگا۔قابل ذکر ہے کہ چوبے پور علاقے کےبکرو گاؤں میں دو جولائی کی رات دبش دینے گئی پولیس کی ٹیم کے ایک سرکل افسر، تین داروغہ اور چار سپاہیوں کے قتل کا کلیدی ملزم وکاس اب بھی پولیس کی گرفت سے فرار ہے۔پولیس کی کئی ٹیمیں اس کی تلاش میں ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS