کووڈ-19بحران: تعلیمی نصاب میں 30فیصد کمی لانے کا منصوبہ

0

کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی نصاب میں 30فیصد کمی لانے کا منصوبہ ہے۔ این سی ای آر ٹی نے پہلے ہی مرکزی حکومت کے سرکردہ تعلیمی اداروں سی بی ایس ای،سی آئی ایس ای،آئی سی ایس ای اور آئی ایس ای کے نصاب میں 25تا30فیصد کمی کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے کیونکہ جون میں تعلیمی سال کا آغاز نہیں ہوسکا اور پتہ نہیں کہ کب تک یہ کورونا کی وبا جاری رہے گی۔اس سلسلہ میں مرکزی حکومت نے تمام ریاستوں کونصاب میں کمی کی گنجائش فراہم کی ہے۔مرکز کے اس مشورہ کے مطابق دیگر ریاستوں اور تلنگانہ کے  اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (ایس سی ای آرٹی)نے اس سلسلہ میں اقدامات شروع کئے ہیں۔کس مضمون میں کتنا نصاب کم کیاجائے،اس پر غور کیاجارہا ہے اور اس کا جائزہ لیاجارہا ہے۔اسکولس کے کھلنے کے بعد کام کے دنوں کے لحاظ سے نصاب کو حتمی شکل دی جائے گی تاہم حکومت کی جانب سے اس سلسلہ میں این سی ای آرٹی کو کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئی ہیں۔یہ ادارہ حکومت کی ہدایت کا منتظر ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS