تعلیمی ادارے قائم کرنا بنیادی حق ، قانون کے ذریعہ ہی اس پر پابندی : سپریم کورٹ

0

نئی دہلی (ایجنسیاں) : سپریم کورٹ نے جمعرات کو کہا کہ تعلیمی اداروں کے قیام کا حق ایک بنیادی حق ہے جس پر ریاست صرف قانون کے ذریعہ معقول پابندیاں لگا سکتی ہے نہ کہ کسی انتظامی ہدایت کے ذریعہ۔ سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ فارمیسی کونسل آف انڈیا (پی سی آئی) کی طرف سے دائر اپیلوں کے ایک بیچ پر آیا، جس میں چھتیس گڑھ، دہلی اور کرناٹک کی ہائی کورٹس کے 3 ایک جیسے لیکن مختلف فیصلوں کو چیلنج کیا گیا تھا۔ ہائی کورٹوںنے پی سی آئی کی 17 جولائی اور 9 ستمبر کی تجاویز کے خلاف کئی فارمیسی اداروں کی درخواستوں کو قبول کر لیا تھا جس میں ملک میں نئے فارمیسی کالجوں کو کھولنے سے روک دیا گیا تھا۔ جسٹس بی آر گوئی اور پی ایس نرسمہا کی بنچ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا اور ان فیصلوں پر پی سی آئی کی اپیل خارج کر دی۔ عدالت نے کہا کہ نئے فارمیسی کالجوں کو کھولنے پر پابندی لگانے کا اختیار محض انتظامی کارروائی سے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔عدالت عظمیٰ نے کہا کہ اگرچہ تعلیمی ادارے قائم کرنے کا بنیادی حق ہے، لیکن اس پر معقول پابندیاں لگ سکتی ہیں، جو عام مفاد میں ضروری ہیں۔ ایسے حق پر معقول پابندی صرف قانون کے ذریعہ ہی لگائی جا سکتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS