لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے نئے سال کے موقع پر عظیم شخصیتوں کو یاد کیا، اور کہا ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے۔ یہا ں پر رہنے والے ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہیں, ہمیں سبھی مذاہب، تہذیب و ثقافت کا پورا پورا احترام کرنا چاہیے۔
سابق وزیر اعلی نے سیاسی پارٹیوں کو سیکولزم کی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ پارٹیوں کو یہ قطعی نہیں بھولنا چاہیے کہ ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے۔ یہاں مختلف مذاہب کے ماننے والے لوگ رہتے ہیں۔ ان کا اپنا طرز زندگی و اپنی اپنی تہذیب و طور طریقے ہیں۔ ایسے میں ہمیں ان کے کسی بھی معاملے میں دخل نہیں دینا چاہیے۔ ہمیں سبھی مذاہب کی تہذیت و ثقافت کا پورا پورا احترام کرنا چاہیے۔
بی ایس پی سپریمو نے جیوتی با پھولے، چھترپتی شاہو جی مہاراج، نارائن گرو، بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر اور کانسی رام جیسے عظیم شخصیتوں کو یاد کیا، اور کہا میں انہیں دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتی ہوں جنہوں نے اپنی پوری زندگی ملک میں مساوی سماج نظام کو قائم کرنے و سیکولزم کو مضبوط کرنے میں اپنی پوری زندگی وقف کردی۔
تہذیب و ثقافت اور تمام مذاہب کا احترام ضروری: مایاوتی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS