نئی دہلی، (یو این آئی) فوربس نے دنیا کے بہترین ایمپلائر2021 کی سالانہ فہرست جاری کی ہے۔’فوربس ورلڈ بیسٹ ایمپلائر،2021 میں ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کو ملک میں پہلامقام دیا گیا ہے۔عالمی سطح پر ریلائنس 52 ویں نمبر پر ہے۔ اس فہرست میں 750 ملٹی نیشنل اور بڑی کمپنیوں کو شامل کیاگیاہے۔ ملک کی کل 19 کمپنیوں نے اس فہرست میں جگہ بنائی ہے۔ پہلے 100 میں جگہ بنانے والی دیگر ہندوستانی کمپنیوں میں آئی سی آئی سی آئی بنک(65 ویں مقام)، ایچ ڈی ایف سی بنک(77 ویں مقام) اور ایچ سی ایل ٹیکنالوجی 90ویں پائیدان پر ہے۔ کووڈ وبا کے دوران سب سے برے وقت میں یہ کامیابی حاصل کرنا بہت بڑی بات ہے ۔
خیال رہے کہ کووڈ کے وقت جب چہار جانب کاروبار ٹھپ پڑے تھے، نوکریاں ختم ہورہی تھیں، تو ریلائنس نے یقینی بنایا کہ کسی بھی ملازم کی تنخواہ میں کٹوتی نہ کی جائے۔ وہ نوکری کی فکر کئے بغیر کام کرسکے۔ ساتھ ہی اس کی طبی ضروریات اور اس کے کنبہ کے ویکسی نیشن کا بھی پورا خیال رکھا گیا۔ ریلائنس نے یہ بھی یقینی بنایا کہ جو ملازم بدقسمتی سے کورونا کے سبب اس دنیا کو چھوڑ گئے، ان کے لواحقین کا مستقبل مالی طور سے محفو ظ رہے۔
فہرست کے مطابق جنوبی کوریا کی سیمسنگ نے دنیا بھر میں بہترین امپلائر ہونے کا خطاب اپنے نام کیا۔ دوسری سے ساتویں مقام پر امریکی کمپنیوں کا قبضہ ہے۔ اس میں آئی بی ایم، مائیکرو سافٹ، امیزن، ایپل، الفابیٹ اور ڈیل ٹیکنالوجی جیسی کمپنیاں شامل ہیں۔ اس کے بعد 8 ویں نمبر پر ہواوے، جو پہلے 10 میں شامل اکیلی چینی کمپنی ہے۔ 9ویں نمبر پر امریکی کی اڈوبی اور 10 ویں مقام پر جرمنی کی بی ایم ڈبلیو گروپ قابض ہے۔
بازار تحقیقی کمپنی سٹیٹسٹا کے ساتھ شراکت داری کر فوربس نے دنیا کے بہترین ایمپلائرز کی سالانہ فہرست تیار کی ہے۔ رینکنگ طے کرنے کیلئے سٹیٹسٹا نے ملٹی نیشنل کمپنیوں اور اداروں میں کام کرنے والے 58 ملکوں کے 1,50,000 ملازمین کا سروے کیا۔ لسٹ میں شامل ہونے کیلئے کمپنیوں کو کئی پیمانوں پر سے گزرنا ہوتا ہے۔ اس میں ملازمین کے تجربہ کی کوالٹی اور کمپنی کے بارے میں اس کا تجزیہ اور مساوی سیکٹر کی دوسری کمپنیوں کے بارے میں اس کی رائے معلومات حاصل کی جاتی ہے۔ جو کمپنیاں اس معیار پر پوری اترتی ہیں، انہیں ہی یہ خطاب حاصل ہوتا ہے۔
ریلائنس کی ملازمین کیلئے پالیسیوں اور کمپنی کی ورک کلچر کو پہلے بھی کئی منظوری مل چکی ہیں۔ حال ہی میں کمپنی کو ’گریٹ پلیس ٹو ورک انسٹی ٹیوٹ‘کا تمغہ حاصل ہوا تھا۔ ملازمیں اپنے پیشہ وارانہ کاموں میں عمدگی لائیں، اس سلسلے میں کمپنی ملازمین کی مسلسل مدد کرتی ہے۔ اپنے اس بہترین کام کیلئے وہ لنکڈیئن کی سرکردہ کمپنیوں کی فہرست کا حصہ رہی ہے ۔ کمپنی اور اس کے مختلف کاروباروں نے 2020-21 میں کئی ایچ آر ایکسی لینس ایوارڈ بھی جیتے ہیں۔
فوربس ورلڈ بیسٹ ایمپلائر،2021 کی فہرست میں ریلائنس کو اولین مقام حاصل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS