پرتاپ گڑھ: (یواین آئی ) اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ جیٹھوارہ علاقے کے کاچھا گاوں میں واقع لونی ندی کے ساحل پر پیر کے روز آرا مشین مالک کا کلہاڑی سے گلا کاٹ کر قتل کی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ پولیس جائے وقوعہ سے آلہ قتل کلہاڑی برآمد کر ایک ملزم کے خلاف نامزد کیس درج کیا۔ ڈی ایس پی (سرکل افسر )صدر پون کمار ترویدی نے آج بتایا کہ تھانہ جیٹھوارہ علاقے کے کاچھا گاوں رہائشی منوج یادو (40) آرا مشین مالک ہے ، اس کا گاوں میں ہی کارخانہ ہے ۔وہ اتوار کی دیر شام گھر سے بائک لے کر نکلا تھا ، جہاں اس کی لہو لہان لاش پیر کی صبح لونی ندی کے ساحل پر پائی گئی ،جس کا گلا کلہاڑی سے کاٹ کر قتل کیا گیا ہے ۔ وہیں اطلاع پر پہونچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر جائے وقوعہ سے آلہ قتل کلہاڑی ،مقتول کی بائک و موبائل برآمد کیا اور اہل خانہ کی شکایت پر گاوں کے وکاس دوبے کے خلاف نامزد قتل کا کیس درج کر تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے ۔
آرامشین مالک کا کلہاڑی سے گلا کاٹ کر قتل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS